Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ziaawan
Full Name: Zia Awan
User since: 7/May/2007
No Of voices: 23
جنرل مشرف کے لیے لاٹری کا ٹکٹ
Views:3536 Replies:1
تشدد کی حالیہ لہر
Views:3068 Replies:1
صدر مملکت کا خطاب توقع کے مطابق ت&
Views:3688 Replies:2
Lal Masjid after operation Silence
Views:3491 Replies:1
Abdul Rasheed Ghazi Shaheed Dead Body
Views:3781 Replies:0
Lal Masjid Seige
Views:2569 Replies:1
Abdul Rasheed Ghazi Last message videos
Views:3195 Replies:0
لال مسجد ڈیل کیسے ناکام ہوئی
Views:3713 Replies:0
آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
Views:3145 Replies:1
ابھی بات کھلنے میں دیر ہے
Views:3782 Replies:0

Click here to read All Articles by User: ziaawan

 
 Views: 2390   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  
(ضیأاعوان)
ٍٍ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کراچی جانے کی ضد نہ کرتے تو پینتیس لاشیں نہ گرتیں۔ بلکہ اب تو یہ بھی سوچا جاسکتا ہے کہ اگر جسٹس چودھری نو مارچ کو جنرلوں کے روبرو بات مان کر خاموشی سے گھر چلے جاتے تو بکھیڑا پیدا ہی نہ ہوتا۔

نو مارچ تک اچھی خاصی حکومت چل رہی تھی، ترقیاتی کام پوری رفتار سے جاری تھے، نجکاری بہترین انداز میں ہو رہی تھی، قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں دہشتگردی کا موثر طریقے سے قلع قمع ہو رہا تھا اور میڈیا اعتدال پسندی اور سرکاری روشن خیالی کے گیت گا رہا تھا۔ یہ جسٹس چودھری ہی ہیں جنہوں نے رنگ کو بھنگ کر دیا۔ کیا ملا انہیں اپنے بال کھنچوا کر اور ملک کی بدنامی کروا کے۔

چیف جسٹس اور ان کے ساتھی قانون داں یہ سمجھنے لگے کہ پانچ مقامات پر پرامن خطاب کر کے اور اسلام آباد سے لاہور تک کا ساڑھے چار گھنٹے کا راستہ پچیس گھنٹے میں طے کر کے گویا انہوں نے ملک فتح کر لیا ہے اور کراچی جانا بھی گویا پکنک کی طرح ہوگا۔

لیکن شاید وہ یہ بھول گئے تھے کہ حکومت بہرحال حکومت ہوتی ہے۔ آپ اس کی رٹ چاہے طاقت سے چیلنج کریں یا پرامن طریقے سے بات ایک ہی ہے۔

لیکن اگر میں صدر مشرف کی یہ بات مان رہا ہوں کہ کراچی میں سنیچر کو جو کچھ ہوا جسٹس چودھری کی ضد کے سبب ہوا تو پھر مجھے یہ بات بھی تسلیم کرنی پڑے گی کہ ایئرپورٹ سے سندھ ہائی کورٹ کے پچیس کلومیٹر کے راستے کو جس طرح جگہ جگہ کنٹینروں، ٹرالرز اور بسوں کو آڑا ترچھا کر کے بند کیا گیا وہ بھی ایک رات پہلے چیف جسٹس کے حامیوں نے کیا اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دی۔ انہی کے مسلح حامیوں نے ہائی کورٹ کی عمارت کو گھیرے میں لیا اور باہر سے کراچی آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تاکہ وکلاء اور سول سوسائٹی والے یہ سمجھیں کہ یہ سب حکومت کرا رہی ہے یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے ہی بار روم کے لیڈیز ونگ کو بھی آگ لگادی اور اپنے ہی ہم پیشہ لوگوں کو مارا پیٹا۔

اور پھر آج ٹی وی چینل کی عمارت کو بھی چھ گھنٹے گھیرے میں لے کر جدید ہتھیاروں سے نہ صرف گولیاں برسائیں بلکہ کمپاؤنڈ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ یہ چینل چیف جسٹس کے مسلح حامیوں کے کرتوتوں کی مسلسل کوریج کر رہا تھا۔

یہ بات قطعاً درست نہیں کہ حکومت نے کسی کو بھی ریلی یا جلسے سے روکا۔ چیف جسٹس کے حامی دراصل ریلی نکالنا ہی نہیں چاہتے تھے۔اگر کوئی سرکاری رکاوٹ ہوتی تو بھلا ایم کیو ایم کیسے ریلی نکال سکتی۔

حکومت نے تو اتنی احتیاط برتی کہ پندرہ ہزار پولیس والے تعینات کرنے کے باوجود اس نے لوگوں کو ہلاک کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے چیف جسٹس کے کسی ایک مسلح حامی کو بھی حراست میں نہیں لیا مبادا توہینِ عدالت ہو جائے۔

اب مجھے یقین ہوچلا ہے کہ حکومت نے سنیچر کو کراچی میں جس نظم و ضبط و صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اسی نظم و ضبط اور صبر وتحمل کے ساتھ وہ شفاف عام انتخابات بھی منعقد کرائے گی۔
 Reply:   چیف جسٹس لچک دکھا کر کیا حاصل کر ت
Replied by(Noman) Replied on (14/May/2007)

جو لوگ چیف جسٹس سے یہ کہ رھے ھین کہ وہ لچک دکھا تے ان سے میرا سوال ھے چیف جسٹس لچک دکھا کر کیا حاصل کر تے، جب ایم کیو ایم نے صاف طور پر کہ دیا تھا کہ جب جب اپوزیشن کال دے گی ھم بھی ریلی کرین گے تو بتائین چیف جسٹس تاریخ بدل کر کیا ھاصل کرتے۔ اب اگر آپ یہ کھین کو وہ آتے ھی نا تو یہ تو سراسر بدمعاشی ھے۔ کیا کراچی صرف ایک پارٹی کا ھی ھے۔ اب اس سے ایک بات ثابت ھے اس حکومت کے نیچے الیکژن ھون یا نہ ھون بات ایک ھی
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution