Gen. Kiyani and Shuja Pasha what face you would take in front of Allah
مسعود جنجوعہ کے دوران حراست انتقال کا انکشاف
کراچی( جسارت نیوز)سینئر صحافی ‘ تجزیہ کار اورکالم نویس حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی2005ءکو لاپتا ہونے والے راولپنڈی کے معروف بزنس مین اور ڈیفنس فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کی چیئر پرسن آمنہ مسعود کے شوہر مسعوداحمد جنجوعہ دوران حراست انتقال کرگئے ہیں (اِنا للہ ِوَ اِنا الیہِ راجعون)۔حامد میر نے یہ تفصیل نہیں بتائی ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے یا پھر وہ خفیہ ایجنسیوں کے بہیمانہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔ مسعود احمد جنجوعہ کو 30 جولائی 2005ءمیں اس وقت اُٹھایا گیا تھا جب وہ اپنے ایک دوست انجینئر فیصل فراز کے ساتھ پشاور جارہے تھے۔ انہوں انکشاف کیا کہ ” ایک دن ملک قیوم کو ایک طاقتور خفیہ ادارے کے ایک طاقتور افسر نے بلاکر کہا کہ جاواور جاکر آمنہ مسعود جنجوعہ کو بتادو کہ اس کا شوہر دنیا میں نہیں رہا۔ یہ سن کر ملک قیوم کانپ گئے اور انہوں نے مذکورہ افسر سے کہا کہ حضور والا یہ بات مجھے تحریری طور پر لکھ کر دے دیں کیونکہ آمنہ مسعود جنجوعہ مجھ سے ثبوت مانگے گی اور اپنے شوہر کی لاش مانگے گی میں یہ سب کہاں سے لاو
¿ں گا؟ طاقتور افسر نے ملک قیوم کی التجا کو نظر انداز کردیا لہٰذا ملک صاحب خاموش ہوگئے۔“
http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=29108
Windows Live: Keep your friends up to date with what you do online.
|