Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 2662   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو اپنے قتل کی رات حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ منصوبے پر ایک دستاویز امریکہ کے دو ارکانِ کانگریس کے حوالے کرنا چاہتی تھیں جو اس وقت پاکستان کے دورے پر تھے۔ ایک سو ساٹھ صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مشرف سرکار نے ووٹ کی پرچیوں یعنی بیلٹ پیپرز اور انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں، مخالف امیدواروں کو دھمکانے اور امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فراہم کردہ آلات کے استعمال سے انتخابی نتائج کو بدلنے کا پورا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حکومت کو فراہم کردہ نوے فیصد جاسوسی کے آلات کا استعمال سیاسی مخالفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس دستاویز میں کہا گیا ہے حکومت کے مبینہ منصوبے کے مطابق جہاں کہیں بھی مخالف امیدوار مستحکم پوزیشن میں ہوں ان علاقوں میں پولنگ اسٹشنوں پر جھگڑا کروا کر جس میں اگر ضرورت پڑے تو لوگوں کو ہلاک کرنے سے بھی دریغ نہ کیا جائے اور ووٹنگ کو تین چار گھنٹوں تک رکوا دیا جائے۔ حکومت پاکستان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور اس دستاویز کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ صدر کے ترجمان راشد قریشی نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ انتخابات منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’میرے خیال میں یہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔‘ بینظیر بھٹو کے ایک معتمد نے کہا ہے کہ یہ دستاویز بینظیر کے حکم پر مرتب کی گئی اور اس میں وہ معلومات درج کی گئی ہیں جو خفیہ اداروں اور پولیس کے ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے قتل کی رات حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جاری کرنے جا رہی تھیں۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے منگل کے روز کہا کہ محترمہ کے پاس 160 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز تھی جسے وہ پریس کانفرنس میں نشر کرنا چاہتی تھیں۔ وہ اس دستاویز کو دو امریکی ارکانِ کانگریس کے حوالے بھی کرنا چاہتی تھیں جو اس وقت پاکستان کے دورے پر تھے۔ کھوسہ نے کہا کہ یہ دستاویز ان کی لکھی ہوئی تھی اور اس کا عنوان تھا، ’جمہوریت کے ماتھے پر ایک اور دھبا‘ اور اس میں انتخابات سے قبل دھاندلی کے شواہد فراہم کیے گئے تھے۔ یہ دستاویز ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ لطیف کھوسہ نے الزام لگایا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کو انتخابات میں دھاندلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution