Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Asma1
Full Name: Asma Tariq
User since: 13/Nov/2018
No Of voices: 29
 
 Views: 957   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

امید سحر 

 

اسماء طارق 

گجرات 

 

 

 

اللہ اللہ کرکے کہ  لاکھوں لوگوں اور فوج کی  بےشمار قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔ اب  اس امن کو  قائم رہنا چاہیے اور اس کے لیے ہم سب مل کر کوششیں کرنی ہیں ۔تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے، اور  فساد کا باعث بننے والی تمام  چیزوں سے  دور رہنا ہے، فرقے بندیوں سے خود کو دور رکھنا ہے، اپنی رائے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی کی رائے کا بھی اخترام کرنا ہے، کسی  بھی عمل کو انجام دینے سے پہلے  اس کی سچائی کا علم لینا ہے۔ 

نئے سال میں شکر گزاری کو اپنی عادت بنا کر خوش قسمتی  کو اپنے دروازے پر دستک دینے کی  دعوت دیں۔ کیوں شکر گزاری ہے  خوش قسمتی کی گنجی ہے  ۔فرمایا گیا : جو جتنی شکرگزاری کرے گا اسے اتنا ہی دیا جائے گا اس لیے شکر واجب ہے ۔ زندگی میں ہر چیز کی اہمیت ہے ایسے ہی جذبات ہیں ۔وہ جذبہ محبت ہو یا نفرت ،لڑائی ہو یا صلح  ،غضہ ہو یا پیار ، ہمدردی ہو یا سخت دلی ۔ ان جذبات کا درست اور بروقت استعمال ہی انسان کو انسان کی معراج پر قائم رکھتا ہے  ۔نرم دلی اور ہمدردی ہی انسان کو انسان رہنے دیتی ہے ۔ بہت سی ناخدائی کا  وجود اسی ہمدردی کے عدم موجودگی کی وجہ سے ہے ۔

آج معاشرے میں  جس قدر انسانوں کی تقسیم کر دی ہے ،کیٹگریز  بنا دی گئی ہیں صرف اور صرف  معاشرتی رتبوں کی بنا پر ۔ کوئی افسر ہے تو کوئی چپراسی اور اسی طرح انسان کے لئے اپنے جذبات کی تقسیم  کر دی گئی ہے مگر ہم یہ سمجھتے نہیں کہ تقسیم ہمیشہ مزید تقسیم کو جنم دیتی ہے جو اصل چیز  کو ختم کردیتی ہے ۔اس کے  معاشرتی مقام و رتبے کو  دیکھ کر اس کے لیے جذبات اور رویوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔لوگ خود سے اونچے  طبقے کے لوگوں کو عزت و احترام سے نوازتے نہیں تھکتے اور ڈرتے ہیں کہ یہ اونچے لوگ ان کی تذلیل نا کر دیں  مگر  یہی لوگ  خود سے نچلے طبقے کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے اور ان کی تذلیل کے عمل سے باز  نہیں آتے ۔اس وقت معاشرے میں عجب صورتحال ہے ہر کوئی اپنی عزت و وقار کو بچانے میں مصروف ہے مگر اس کے باوجود وہ دوسروں کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ خیر یہاں تذکرہ یہ ہےکہ نرم دلی اور ہمدردی کا ہے تو اگر انسان میں یہ احساس نا ہو تو وہ خود کو انسانیت کے درجے سے گرا لیتا ہے  اور اپنے اصل سے کٹ جاتا ہے۔ دل میں ہمدردی ہونا  بھی ایک نعمت ہے جس کا شکر  واجب ہے ۔

انسان دنیا کی کسی بھی چیز کا مالک کیوں نہ بن جائے مگر وہ ہمدردی اور محبت کے جذبے کے بغیر کوئی تعلق قائم نہیں رکھ سکتا ۔ وہ کتنی بھی بلندیوں کا مالک  کیوں نہ بن جائے مگر وہ  اس جذبہ کے بغیر کسی کے دل میں گھر نہیں کر سکتا ۔انسان ہمدردی اور محبت کا طالب ہے اور اس لیے لازم ہے کہ وہ یہ جذبہ دوسروں کے لیےبھی محسوس کرے ۔اس لیے اللہ سے اس کے لیے بھی شکر ادا کرنا چاہیے اگر یہ جذبہ آپ کے دل میں موجود ہے ۔

 

ڈھونڈنےوالا ستاروں کی گزرگاہوں کا 

اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا  

جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا 

زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا 

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution