Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Asma1
Full Name: Asma Tariq
User since: 13/Nov/2018
No Of voices: 29
 
 Views: 936   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے

اسماء طارق 

گجرات 

 

سنا ہے جب اکہتر کی جنگ میں نانا چھ سال کےلیے بنگال میں جنگی قیدی رہے تو پیچھے والوں پر قیامت کم نہیں گری تھی۔ منتوں مرادوں سے مانگے گئے خاندان کے بڑے بیٹے تھے گویا کہ ساری ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی انکی ماں غم سے جو نڈھال وہ الگ اور جو  نانی دنیا کے ہاتھوں دربدر ہوئی وہ الگ ۔  وہ تو اسی غم سے مر گئی جب سر پر کوئی سائیں نہ ہو تو یہ دربدری قسمت بن جاتی ہے۔ 

لوٹ کر آنے کی امید تو الگ زندہ بچنے کی امید بھی کہیں دم توڑ چکی تھی۔ میری ماں نے چھ سال تک اپنے باپ کی شکل نہیں دیکھی تھی اسے نہیں پتا تھا اسکا باپ کیسا دکھتا ہے اور چھ سال بعد جب باپ لوٹا تو اسے نہیں پتا تھا ان بچوں میں جو اسکے گرد جمع ہیں میری بیٹی کونسی ہے ۔ چھ سال بعد جب وہ لوٹا تو وہ اپنے ملک پر خود کو ہی نہیں اپنے خاندان کو بھی قربان کر چکا تھا۔ یہ تو ایک گھر کی کہانی ہے ابھی تو لاکھوں ایسی کہانیاں منتظر ہیں کسی نظر کرم کی۔ شہادت ملی تو سر آنکھوں پر، جان ہی تو گئی ہے ۔ آپ کیا سمجھتے ہیں  جب وہ ساری زندگی دے کر غازی بن کر آتے ہیں تو ان میں ہمت ہوتی ہے، سارا خون نچوڑ کر وہ وطن پر قربان کر دیتے ہیں باقی پیچھے تو صرف ماس کا ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے ۔  نانا کے آخری  الفاظ جو انکی ڈائری سے ملے تھے آج بھی میرے کانوں میں گونجتے ہیں 

"ہم نے جلا کہ خون دل و رشتہ حیات 

رخ پر ہوائے تند کے روشن کیے چراغ"

 

ہماری فوج پاکستان کا دیاں بازو  ہے جو ملکی  سلامتی کے لیے لازم و ملزوم  ہے جس کے جوانوں نے دھرتی ماں کی خفاظت کےلیے نہ صرف بے پناہ کوششیں کی ہیں بلکے اس کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستانیوں کو اپنی کچھ بےوقوفیوں کے بعد اگر کسی سے پیار ہے تو وہ فوج ہے ۔ مجال جو یہ قوم کسی بات پر اکٹھی ہو آدھی ادھر اور آدھی ادھر ہی رہے ہے مگر جب فوج کی باری آئے تو  آپ فوج کے خلاف کچھ کہہ کر جاتے کدھر ہیں سب آپکے خلاف برسر پیکار ۔ ہمیں نہ صرف اپنی فوج سے پیار ہے بلکے ان کی  قربانیوں کا بھی احساس ہے ۔ ہر پاکستانی طے دل سے  افواج پاکستان کا شکر گزار ہے جو  پاکستان کی اور ہماری خفاظت کے لیے  جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور  دہشت گردی کے دور میں  جہاں  اس قدر  دہشت کا سماں رہا ۔ فوج نے جس  بہادری اور ہمت سے  ان حالات کو چلنج کیا اور دہشت گردوں کا مقابلہ جس جذبے سے کیا اسی کی وجہ سے آج ہم امن و امان سے ہیں  اور جس قدر فوج کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں وہ قابل فخر ہیں۔ یہ شہداء کا خون ہی ہے  جس کے دم سے یہ ملک سلامت ہے اور یہ قوم سلامت ہے۔ انہی شہداء کی وجہ سے یہ وطن قائم و دائم جو اپنی جان و مال گھر بار سب کچھ خدا کے آسرے پر چھوڑ کر وطن کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر سب کچھ وطن کی نظر کر دیتے ہیں ۔ یہ وطن سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں ۔ اسی سے ہماری آن ہے اور یہی ہماری پہچان ہے۔ یہ آن بان سب ان قربانیوں کا نتیجہ ہے اور زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں کو بھولا نہیں کرتیں ۔ وہ ہمیشہ نہ صرف دلوں میں بلکے تاریخ کے ہر باب میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔

خدا نے اس قوم میں بہادری کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔اس دھرتی کی ماووں نے بے شمار بہارد سپوتوں کو جنا ہے جن پر پوری قوم فخر کرتی ہے اور رہتی دنیا تک کرتی رہے گی ۔ ہماری فوج ہمارا مان ہے، ہمارا فخر ہے ۔ہم اگر اپنے گھروں میں چین و سلامتی سے موجود ہیں اور میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں تو یہ سب اسی فوج کی بدولت ہے ۔ جس کے جوان باڈر پر سب گھر والوں اور پیاروں سے دور رہ کر اسکی خفاظت کرتے ہیں اور ایسے میں اگر جان سے جانا پڑے تو فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کےلیے کچھ کہنے لگو تو الفاظ کم پڑھ جائیں بس اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔

ہماری فوج نے کٹھن سے کٹھن حالات کا سامنا جس بہادری سے کیا ہے ایسا صرف ہمارے جوان ہی کرسکتے ہیں جو پیدا ہی وطن پر قربان ہونے کےلیے ہوتے ہیں ۔

اور ہماری مائیں ہماری بیٹیاں ہماری بیویاں بھی کم  بہادر نہیں ہیں جو اپنے بیٹوں کو، باپوں کو اور شوہروں کو دھرتی پر قربان کر کہ فخر محسوس کرتی ہیں اور کہتی ہیں اگر ہمارے پاس کچھ اور بھی ہوتا تو قربان کر دیتیں مگر آپ کیا سمجھتے یہ آسان ہے بلکل بھی نہیں بڑے حوصلہ کا کام ہے اور ایسا حوصلہ خدا نے صرف اسی قوم کو دیا ہے۔ وطن پر قربان ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں مگر اعزاز کبھی کبھی ہم سے ہمارا سب کچھ چھین لیتا ہے۔ ادھر بھوک مٹانے کو روٹی اور تن ڈھانپنے کو کپڑے نہیں مل رہے ہوتے اور اگر آنسو نکل آئیں تو اماں ایک لگا کر کہے گی  اوئے تو شہید کی اولاد ہو کر رو رہا ہے ۔  جب دوسروں کے بچے عید کےلیے نئے کپڑے بنوائیں اور آپ نے وہی پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہوں اور اگر شکایت کریں تو سننے کو ملے ابھی صبر کر پھر دیکھنا تو جھنڈا اوڑھے گا ۔ ایسے جذبے رکھنے والی قوم کے ماں باپ کیلئے یہاں کیا خراج ہوگا  جو سارے بیٹے دھرتی ماں پر  قربان کرکے بھی کہیں  اگر اور ہوتے تو وہ بھی کر دیتے۔

6 ستمبر جہاں فوج کے خدمات کی یاد میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے شہدا کے ورثا کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ وہ آسان زندگی نہیں گزارتے ہمیں ان کو ہر طرح سے سپورٹ کرنا چاہیے جن کے اپنے ہماری خاطر ان سے بچھڑ گئے۔ جہاں ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ایسے ہی ہم کشمیر کے جوانوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ جس طرح سے کشمیر میں تحریک آزادی  نے زور پکڑا ہے خدا کرے یہ تحریک بڑھتی جائے اور پوری دینا تک پھیل جائے۔ اللہ کے فضل سے  وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیر قید کی زنجیروں سے آزاد کھلی فضا میں سانس لے گا ۔ اور آخری اور لازمی بات جو ہمیشہ یاد رکھنا ضروری ہے دراصل ہم تھوڑے جذباتی ہیں تو باتوں میں آ جاتے ہیں ہاں تو جیسا کہ  اللہ اللہ کرکے کہ  لاکھوں معصوم لوگوں اور فوج کی بےشمار قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔ اب اس امن کو  قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے  اور  فساد کا باعث بننے والی تمام  چیزوں سے  دور رہنا ہے۔  فرقہ بندیوں سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اپنی رائے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی کی رائے کا بھی اخترام کرنا ہے ۔ کسی  بھی بڑے عمل کو کسی کے بھی کہنے پر انجام دینے سے پہلے  اس کی سچائی کا علم لگانا ہے۔ یہ باتیں صرف کان کے اوپر سے نہیں گزارنی بلکے عمل بھی کرنا ہے۔ ٹھیک ہے؟ اور خدارا اب جذبات سے نکل کر تھوڑے سمجھ دار بھی ہو جائیں اور آپس کی لڑائیوں میں مت بچوں کی طرح الجھا کریں صرف اس لیے کہ دوسرے کی رائے مختلف ہے۔

 

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution