Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: aghappp
Full Name: Agha Tanveer
User since: 6/Jun/2007
No Of voices: 149
 
 Views: 1939   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان اور دنیا کیلئے عظیم سانحہ تھا' چوہدری ریاض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لندن( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ویلفیئر اتاشی منصور راجہ نے پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر چوہدری ریاض کی پاکستان سے واپسی پر ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا اس تقریب میں گریٹر لندن کے عہدیداران اور کارکنان کی بھاری اکثریت نے شرکت کی نظامت کے فرائض ایسٹ لندن کے جنرل سیکرٹری علی نواز بلوچ ایڈووکیٹ نے انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریٹر لندن کے صدر چوہدری ریاض نے کہا کہ محترمہ بیںظیر بھٹو شہید کی شہادت پاکستان اور دنیا کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا جس کی شدت ایک سال گزرنے کے بعد بھی ہم محسوس کر رہے ہیں لیکن ان کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جو کہ صدر پاکستان بھی ہیں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے جہاں پارٹی کارکنان کو سنبھالا دیا وہیں پاکستان کی تمام جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور اپنی فہم و فراست سے آمریت سے ملک کو چھٹکارا دلایا۔ سامراجی طاقتیں پاکستان کی تاریخ کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں جس کیلئے ا نہوںنے پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرایا جسے ان کی شہادت کے بعدان کی عظیم بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ناکام بنا دیا اور عوامی طاقت سے اپنی پوری زندگی جمہوریت دشمن طاقتوں کے خلاف جنگ کی پھر اپنی طاقتوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے پاکستان کا امن و امان تباہ کرنے کی سزش کی لیکن بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت ہی بہترین انتقام اور آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوریت کش اور آمریت پسند قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر مٹی میں ملا دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ کسی دشمن کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے پاکستانی حکومت کو چند مسائل کا سامنا ہے جو کہ اسے گزشتہ حکومت کی طرف سے ورثہ میں ملے ہیں لیکن صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کی ٹیم ان مسائل اور بحرانوں پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ، ذوالفقار علی بھٹو شہید اور قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو ایک فلاحی ، جمہوری اور روشن خیال مملکت بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس کیلئے انہیں پاکستان کی تمام جمہوریت پسند، روشن خیال جماعتوں اور پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے چند ناعاقبت اندیش سیاستدان ملک میں مایوسی کی فرضی ہوا بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس وقت ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اس تقریب سے ان کے علاوہ برطانیہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ریاض خان گریٹر لندن کے نائب صدر راجہ واجد، منصور راجہ، جنرل سیکرٹری محسن باری، انفارمیشن سیکرٹری آغا تنویر، ایسٹ لندن کے صدر مرزا آفتاب احمد باغی، احمد خان، شکیل صدیقی، فاروق احمد، آفتاب آرائیں، خرم شیخ، رانا گوشی، ملک طاہر اور شمیم شاہ نے خطاب کیا۔
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution