Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: International_Professor
Full Name: International Professor
User since: 22/Jan/2008
No Of voices: 353
 
 Views: 1926   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

ایک عمر رسیدہ کمزور نہتہ جنرل

جو لوگ ایمانی قوت پر یقین نہیں رکھتے ان کیلئے باعث حیرت تھا کہ جو کام اتنی بڑی حکومت کئ برسوں میں نہ کر سکی وہ ایک عمر رسیدہ کمزور مولوی نے کر دکھایا- سیاہ و سفید لہراتے علم، ٹخنوں سے اوپر شلواریں، سروں پر سیاہ پگڑیاں، عوام کا والہانہ پھول نچھاور کرنا، بچوں کے گلنار چہرے، جوں جوں قافلہ بڑھتا گیا توں توں فسطائ کارندوں کے چہروں پر تاریکیوں کے بادل منڈلانے لگے- ہاں یہ ہی وہ نام نہاد دہشت گرد تھے، طالبان تھے، غیر مختون ہندو تھے جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے تھے- حکومت وقت اور فوج ٹینکوں، توپوں، اور جہازوں کی مدد سے ان کو ملیامیٹ کر رہی تھی- نام نہاد سیاست دانوں اور صحافیوں کی پراپیگنڈا مشینری نے انھیں دنیا کی بدترین مخلوق بنانے میں کوئ کثر نہ چھوڑی تھی- معصوم لوگ ہلاک ہو رہے تھے گھر تباہ کئے جا رہے تھے، ہلاکت خیز ہتھیار بچوں کو یتیم ، عورتوں کو بیوہ اور کھڑی فصلوں کو تباو کر رہے تھے- فرعون کی مرضی تھی جسے چاہے القاعدہ، جسے چاہے طالبان اور جسے چاہے وہابی قرار دے کر قتل کا فرمان جاری کر دے-

ہاں لوگ قتل ہوئے، گھر برباد کئے گئے صرف اپنی حکومتوں کو بچانے کی خاطر یا پیسے کے لالچ میں اپنے ھم وطنوں کو پر کیا کیا الزامات نہ لگائے گئے، کہاں کہاں بدنام نہ کیا گیا- سب نام نہاد دانشور، سیاست دان، اور اسلام پر رکیک حملے کرنے والے آگ بھڑکا کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور پلٹ کر یہ بھی خبر نہ لی کہ مظلوں پر کیا گزر رہی ہے-

امن معاہدے کو سبوتاز کرنے کیلئے جانے پہچانے لوگ پھر سرگرم عمل ہو چکے ہیں- اپنے مکروہ عزائم اور مکاری کے جال اٹھائے اپنی خفت مٹانے کی خاطر اپنی زنبیل میں موجود ہر چال چل رہے ہیں- امن خدانخواستہ برقرار نہ بھی رہا تب بھی آج جو شکست انھیں ہو چکی ہے ، ان کے تمام دعوے جھٹلائے جا چکے ہیں، اگر انھیں شرم ہو تو ڈوب مریں-ان کو بار بار شکست ہو گی- شکست ان کا مقدر ہے- انشاءاللہ فسطائ قوتیں اپنی آگ میں خود ہی جل مریں گی- حق کی آخر فتح ہو گی کیونکہ یہی ہمارا ایمان ہے-سامراج کی کوکھ سے جنم لینے والوں کی غلام نسلیں آخر کب تک اپنے آقائوں کا دامن تھامے اپنی من مانی کرتی رہیں گی- زمانہ بدل رہا ہے لوگوں میں شعور بیدار ہو رہا ہے- کھوٹے سکے شاید زیادہ دیر اور نہ چل سکیں-

اے ھم وطنو! اگر تم سو رہے ہو تو جاگ جائو ، اگر جاگ گئے ہو تو اٹھ بیٹھو، اگر بیٹھے ہو تو کھڑے ہو جائو، زمانہ قیامت کی چال چل رہا ہے- منافقوں کو پہچانو، سوراخوں میں گرم پانی ڈالو تاکہ موذی اپنے بلوں سے باہر نکل آئیں- ان کا سر مت کچلنا، ان کو پیار سے سمجھانا کیونکہ یہ اپنے ہی ہم وطن ہیں- ہم فسطائیت کے علمبردار نہیں ہیں-

نھیں یہ خودداری چمن سے توڑ کر تجھ Ú©Ùˆ     کوئ دستار میں رکھ Ù„Û’ کوئ زیب گلو کر Ù„Û’

یھود Ùˆ نصارا تم سے اس وقت تک راضی نہ ہوں Ú¯Û’ جب تک ان کا دین نہیں اختیار کر لیتے-    البقرہ Û±Û²Û°

ارتھ مین "“ انٹرنیشنل پروفیسر

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution