Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 6159   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں جاری بسنت میلے میں فن کا مظاہرہ کرنے والی رقاصاؤں نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے ایک مقامی راہنما اور کارکنوں کے کہنے پر علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ انہیں پردے کے لیے اجرک تحفہ پیش کرتے ہوئے دو گھنٹے کے اندر علاقے سے نکل جانے کو کہا گیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرزاق عابد لاکھو نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے انڈس ہائی وی پر اپنے علاقے وگن میں جاری بسنت میلے کی شکایت ضلعی پولیس انتظامیہ سے کی تھی اور ان کے تعاون سے رقاصاؤں کو علاقہ چھوڑدینے کو کہا تھا۔ جے یو آئی کے ترجمان کےمطابق ان کے چھ راہنماؤں پر مشتمل وفد مقامی پولیس افسر کے ہمراہ رقاصاؤں کے پاس پہنچا اور انہیں رقص بند کرنے کو کہا۔ مولوی لاکھو کےمطابق انہوں نے رقاصاؤں کی دو سربراہ خواتین کو پردے کے طور پر اجرک کا 'تحفہ' پیش کیا اور انہیں فوری طور پر علاقہ چھوڑ دینے کو کہا۔ بسنت میلے میں اٹھارہ رقاصائیں اپنا فن پیش کر رہی تھیں جو مذہبی تنظیم کے وفد کی آمد کے بعد ایک گھنٹے کے اندر علاقہ چھوڑ گئی ہیں۔ وگن میں بسنت میلہ دس روز کے لیے لگایا گیا تھا مگر منتظمین کے مطابق مذہبی تنظیم کی شکایت کے باعث انہوں نے تین دن میں بسنت میلے کا اختتام کردیا ہے۔ سندھ کو عام طور پر صوفیا کی سرزمین کہا جاتا ہے اور صوفیانہ کلام عوام کی اکثریت میں مقبول ہے مگر گزشتہ چند ماہ سے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے کارکن محفل ِموسیقی کے خلاف اپنے اکثریتی علاقوں میں اعتراض کرتے رہے ہیں۔ تین ماہ پہلے نوابشاہ میں مقامی ٹی وی نیٹ ورک سندھ ٹی وی کی طرف سے نوابشاہ میں منعقد ہونے والے میوزک شو کو بھی جمعیت علماء اسلام کے اعتراض کے بعد عدالتی حکم پر بند کیا گیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام نوابشاہ کے راہنماؤں نے سندہ ٹی وی کے میوزک شو کے خلاف مقامی عدالت میں کیس فائل کیا تھا اور عدالتی حکم کے بعد ٹی وی کے میوزک شو کو بند کر دیا گیا تھا۔ جے یو آئی کے کارکنان نے سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ٹی وی، ڈش اور کیبل کے خلاف وال چاکنگ بھی کی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ قیامت کے تین آثار ڈش، کیبل اور وی سی آر ہیں۔ جماعت کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ وہ عدم تشدد کے حامی ہیں لیکن سندہ میں جہاں کہیں ان کی جماعت کی اکثریت ہوگی وہ محفل موسیقی پر قانونی طریقے سے پابندی کےلیے کوششیں کرتے رہیں گے کیونکہ بقول ان کے موسیقی شریعت میں حرام ہے اور ان کا پیغام ہے کہ موسیقی نہیں قرآن سنو۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سندہ کے صوفی بزرگوں کے کلام پر انہیں اعتراض نہیں اور اسی لیے انہوں نے کبھی عابدہ پروین یا علن فقیر کی محفل پر اعتراض نہیں کیا ہے مگر وہ فحاشی اور عریانی کی اجازت نہیں دیں گے اور بقول ان کے 'پنجاب کی رقاصاؤں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سندہ کی سادہ لوح عوام کی جیبیں لوٹ لیں۔' نثار کھوکھر۔ بی بی سی اردو

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution