Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Beena
Full Name: Sabeen Anwar
User since: 30/Jun/2009
No Of voices: 4
وہ تیرا میرا دشمن ھے ۔ بینا
Views:5550 Replies:0
Poem-Dil khoon ke aanso rota hai by Beena
Views:7388 Replies:1
جمعہ کا خطبہ - بينا
Views:5825 Replies:1
Muslims Caught in a Web by Beena
Views:3466 Replies:0

Click here to read All Articles by User: Beena

 
 Views: 5550   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

وہ تیرا میرا دشمن ھے

یہ کہاں کا رخ، یہ کدھر کو چلا

یہ کس کے پیچھے پیچھے چلا

یہ دشمنی بڑی پرانی ھے

بابا آدم کی کہانی ھے

اس کہانی ميں کوئی  جھوٹ نہيں

یہ محمد کی زبانی ھے

 

وہ خون ميں گردش کرتا ھے

وہ وار پہ وار بھی کرتا ھے

وہ تم کو ادھر سے ديکھتا ھے

جہاں تم نے اسے نہيں ديکھا ھے

ميرے کالے کاغذ کو بھی وہ

رنگين کر کر کے بتاتا ھے

ايماں کی کمزوری ميں مجھہ کو

مايوسی بھی وہ دلاتا ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

 

وہ آتا ھے سحر کے وقت

اک تھپکی دے کہ سلاتا ھے

دن بھر محنت سے چند سکّے ہوۓ

اور فجر کا خزانہ چراتا ھے

وہ تیرا ميرا دشمن ھے

 

وہ کہتا ھے اک جھوٹ ميں کيا برا

ميں صوم و صلاۃ تو کرتا ہوں

کچھہ لوگوں کا حق نہ دے کر ميں

چلو کچھہ کا تو ميں ديتا ہوں

نيکی پر مجھہ کو روک کے وہ

کچھہ عجب جواز سجھاتا ھے

چند نيکی کروا کے مجھہ سے

وہ بڑے گناہ ميں پھنساتا ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

 

وہ ہر تہوار ميں شامل ھے

وہ ہر تقريب ميں حاضر ھے

اک بار جوانی ملتی ھے

اک بار ہی شادی ہونی ھے

خوشيوں ميں اب ميں حد سے بڑھوں

اسراف کروں کہ نمائش کروں

ہر شے کی مجھے آزادی ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

لباس لے ليا تھا اس نے آدم سے

ميرا پیچھا کيونکر چھوڑے گا

نۓ فيشن ايسے ايجاد کروں

ہر طرف سے کپڑا غائب کروں

جو لباس کو واپس ليتا ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

 

وہ ہار کہ جب مايوس ہوا

مجھے نيکی سے نہيں روک سکا

اس دشمن کو آرام نہيں

اعمال کو برباد کرنا ھے

ميں کچھہ اچھے کام کروں

پھر جتلا"ŒØ¤Úº اور ايذا دوں

کبھی گھنٹوں فون پہ غیبت کروں

کچھہ دل کا بوجھہ بھی ہلکا کروں

وہ منہ سے بات نکلواتا ھے

يا دل ميں خيال کو ڈالتا ھے

پھر ہنستے بستے بھائيوں ميں

وہ ہی تفريق بھی ڈلواتا ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

 

ميں بچ جا"ŽØ¤Úº گر ان راھوں سے

وہ عداوت ميں يوں بھڑک گيا

وار بھی  خوب زور سے کيا

ميں نيکی کروں، پر ہضم نہ ہو

جب تک اس کا پرچار نہ ہو

ميری راتوں کی نيند حرام بھی ہو

جب تک ميری واہ واہ نہ ہو

ميرے عمل کی منزل بدل گئی

ميری ساری محنت ڈوب گئی

پرچار کی خواہش نے مجھہ سے

ميرے عمل کو وہاں بھيج ديا

جہاں لوگوں نے ميری خواہش کی

تکميل بھی کی اور بدلہ ديا

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

 

اک بات اب اس ميں بتانی ھے

زور اس کا نہيں کچھہ لوگوں پر

جو خالص ہو کے جيتے ہيں

جو جيتے ہيں اللّہ کے ليے

جو مرتے ہيں اللّہ کے ليے

جو ديتے ہيں اللّہ کے ليے

جو ليتے ہيں اللّہ کے ليے

حاضر کی تمنّا اب چھوٹ گئی

نظريں ہيں ان کی اب غائب پر

 

اک بار جوانی نہيں ملنی

دو بار جوانی ملنی ھے

پھر مر کے بھی تو اٹھنا ھے

پھر آگے بھی تو جينا ھے

دشمن کے پيچھے پيچھے چلا

کبھی سوچا بھی ھے اے انساں

يہ دشمن ہم کو اپنے گھر

يوں ساتھہ لے جانا چاہتا ھے

وہ تيرا ميرا دشمن ھے

(بينا)

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution