Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: aghappp
Full Name: Agha Tanveer
User since: 6/Jun/2007
No Of voices: 149
 
 Views: 3076   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
By:Agha Tanveer Iqbl PPP Greater London بے نظیر بھٹو گزشتہ برسوں میں انتہا پسندوں کو بہت ڈھیل دی گئی ہے: بے نظیر بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ لال مسجد آپریشن ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہت کوشش کی کہ مسئلہ مذکرات سے حل ہو جائے لیکن مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غازی عبدالرشید پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان کے پاس خود کش بمبار موجود ہیں اور اگر حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی تو وہ ان بمباروں کو استعمال کریں گے۔ بے نظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے سارے شہر کو خطرہ تھا۔ اگرچہ آپریشن کے دوران ہونے والی ہلاکتیں بدقسمتی کی بات ہے لیکن اس سے بچاؤ کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا حکومت کو مذاکرات کو مذید وقت نہیں دینا چاہئے تھا، بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ایسا کرنے سے مذید خرابی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرفیو لگا ہوا تھا جس سے عام شہری متاثر ہو رہے تھے۔ لال مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسے میں چھپے ہوئے عسکریت پسند انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ ’ یہ کہنا کہ سیز فائر یا فرار کا راستہ دینے سے مسئلہ حل ہو سکتا تھا غلط ہے کیونکہ ایسا کرنے سے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہو جاتے۔‘ آپریشن سائلنس کے ممکنہ ردعل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بے نظیر بھٹو نے کہا کہ مدارس کی جانب سے شدید رد عمل ہو سکتا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انتہا پسندوں کو بہت ڈھیل دی گئی ہے جس سے انتہا پسندوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کئی ایسے مدارس ہیں جو دراصل غیر رسمی فوجی ہیڈکوارٹر بن چکے ہیں۔ ’ہماری ریاست کو اپنے عوام کو تحفظ دینا ہوگا۔‘ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اہلکار قبائلی علاقوں میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں نے اسلام آباد میں بھی پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا شروع کر دیا تھا۔ ان کے بقول لال مسجد آپریشن کے ذریعے حکومت نے ایک لکیر لگائی ہے کہ وہ انتہا پسندوں کو اس سے آگے نہیں آنے دے گی۔’ تاہم ہمیں دیکھنا ہوگا کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے، کہیں حکومت ان کو دوبارہ ڈھیل تو نہیں دے گی؟‘ -- AGHA TANVEER IQBAL SECRETARY INFORMATION PPP GREATER LONDON UK
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution