Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Noman
Full Name: Noman Zafar
User since: 1/Jan/2007
No Of voices: 2195
 
 Views: 2535   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  



سٹی وارڈرن کاقیام ۔۔۔ریاست کے اندر ایک اور ریاست
کیا اب ایم کیو ایم فوج بھی تشکیل دے سکتی ہے؟؟

کراچی میں کیمونٹی پولیس کا نام تبدیل کر کے سٹی وارڈرن رکھا جا رہا
ہے۔شہریوں نےاس پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی
ہے اور کہا ہے کہ ایک غیر قانونی اور غیر آئینی ادارے کا نام تبدیل کر کے
اسے قانونی شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور
امن عامہ کی بحالی کے لئے پولیس کا ادارہ قائم ہے مگر ایم کیوایم نے
پولیس کے ادارے کے متوازی ایک نیا ادارہ قائم کر کے ریاست کے اندر ریاست
بنانے کی کوشش کی ہے ۔ آئین اور قانون میں اس طرح سٹی وارڈرن یا کیمونٹی
پولیس کا کوئی تصورنہیں اور نہ ہی قانون پارٹیوں کو پولیس اور فوج کے
قیام کی اجازت دیتا ہے۔ ' ایم کیوایم نے اس ادارے کو قائم کرکے اپنے حلف
یافتہ اور مجرمانہ ریکارڈ کے حامل کارکنوں کو اس میںبھرتی کیا ہے اور ایم
کیوایم کے یہ حلف بردار کارکن کیمونٹی پولیس کی گاڑی میں پورے شہر کا
گشت کررہے ہیں ۔ اسٹریٹ کرائمز بالخصوص موٹر سائیکل ' گاڑیاں اورموبائل
فون چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے 'کیمونٹی پولیس کے
قیام کے بعد شہر میںامن وامان کی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے اس میں
مزید خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں ۔ آج پور اشہر ڈاکوئوں اور چوروں کے رحم
وکرم پر ہے ۔ جن افراد کو کیمونٹی پولیس میںبھرتی کیاگیا ان ایک ہی معیار
ہے۔شہر مین دوسری تمام ملازمتون کا فیصلہ تو ایم کیو ایم کے مرکز پر ہوتا
ہی تھا،مگر کمیونٹی پولیس کے لئیے بھی کسی نزاکت کا خیال نہین رکھا گیا۔'
شہرکے وسائل کو متحدہ اپنے کارکنوں پر صرف کررہی ہے جس سے شہریوںمیںاحساس
محرومی پیدا ہورہا ہے
کیا پاکستانی فوج اور حکومت کراچی کو ملک سے کاٹنے اور خونریزی کا شکار
کرنے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سٹی وارڈرن کو ختم کیا جائے اور اسے غیر قانونی
قرار دیا جائے۔
--

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution