Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: aghappp
Full Name: Agha Tanveer
User since: 6/Jun/2007
No Of voices: 149
 
 Views: 2929   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور بہادری کی مثال نہیں ملتی' ثمینہ عباسی
لندن( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویسٹ لندن برانچ کے زیر اہتمام خواتین کی قرآن خوانی کی تقریب پیپلز پارٹی ویسٹ لندن کے صدر ثمینہ عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں بیگم نصرت بھٹو اور حاکم علی زرداری کی صحت یابی کیلئے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اس موقعہ پر ثمینہ عباسی اور دیگر نے بیگم نصرت بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کیلئے لازوال جدوجہد اور بہادری کی مثال نہیں ملتی جن کی آنکھوں کے سامنے ان کے شوہر اور جگر گوشوں کو شہید اور بیٹی کو جلاوطن کر دیا گیا ان حالات کا مقابلہ انہوں نے خندہ پیشانی سے کیا جو قابل ستائش ہے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ہمیں شہیدوں کی دی گئی قربانیاں اور بقاء پاکستان کی خاطر پارٹی میں عملی جدوجہد کے ذریعے بیرونی اور اندرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا بالخصوص ان قوتوں کا جو برطانیہ میں پیپلز پارٹی کو توڑنے اور کارکنوں میں انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر سرگرم عمل ہے ان کے مذموم عزائم کو کارکن کامیاب نہیں ہونے دینگے اس موقع پر ویسٹ لندن کے دیگر عہدیداران کے علاوہ مسز زرین اقبال، رخسانہ بتول، سیما انجم، نوشین خان، امبرین خان، نایاب علی، ارم فاطمہ اور دیگر نے شرکت کی۔
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution