Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Malik_Rauf
Full Name: Papa Beryar
User since: 28/Oct/2008
No Of voices: 503
 
 Views: 2124   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  



 Reply:   امريکہ کی طرف سے پاکستان کے اوپر مبينہ حملے
Replied by(zulfikarDOT) Replied on (10/Nov/2010)

کچھ لوگوں کی جانب سے امريکہ کی طرف سے پاکستان کے اوپر مبينہ حملے کے حوالے سے جذبات سے بھرپور بحث کرتے ديکھ کر حيرانگی ہوتی ہے کيونکہ زمينی حقائق تحقيق شدہ اور تسليم کردہ اعداد وشمار کی روشنی ميں ايک مختلف تصوير پيش کرتے ہيں۔ اس طرح کی خيالاتی کہانيوں کو بالی وڈ کی فلموں تک محدود رہنا چاہيے۔ ميں آپ سب کو يہ بتانا چاہوں گا کہ پاکستان اور امريکہ سٹريجک پارٹنرز ہیں اور کئ سطحوں پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہيں۔ امريکی حکومت کے پاکستان کی سویلین اور فوجی اداروں کے ساتھ تعلقات کی بنياد اچھے اصولوں پرمبنی ہيں۔ 2004ء ميں امریکہ نے پاکستان کوايک بڑا غیر نیٹو اتحادی قرارديا جس کی بنا پر پاکستان دیگر چیزیں کے علاوہ جديد امريکی فوجی ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔ خقیقت يہ ہے کہ پاکستان دنيا کا واحد ملک ہے جو سب سے زيادہ امريکی فوجی امداد لے رہا ہے۔ صدر اوباما نے پاکستانی عوام کے ساتھ شراکت کو ترجیحی لاءحہ عمل قرار ديا۔ گزشتہ سال پاکستان اور امريکہ کے مابين کيری لوگر برمن بل کے تحت شراکت داری کے پہلے برس کے ليے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوۓ ہيں۔ اس امدادی پیکیج کے ذريعے پاکستان کو فوجی اور اقتصادی امداد ملے گی اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور اقتصادی ضروريات کو پورا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے يہ بھی دیکھا ہوگا کہ پاکستان ميں سيلاب کے ابتدائ دنوں ہی میں متاثرين سيلاب کی مدد کے ليے امريکہ نے فوری طور پر کئ سو ميلين ڈالر نقد رقم، حوراک، ہيلی کاپٹر، شلٹر اور طبعی امداد جيسی اشياء فراہم کيں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ مہينے پاک امريکہ کے تيسرے سٹريجک ڈائيلاگ کے دوران وزير حارجہ کلنٹن نے پاکستان کی مدد کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کئ سالوں کے ليے سيکورٹی امداد کا اعلان کيا ہے۔ امریکی انتظامیہ کانگریس سے درخواست کرے گی کہ 2012ء اور 2016ء کے دوران پاکستان کے دفاعی منصوبوں کے لیے 2 بيلين ڈالرز کی امداد فراہم کی جائے۔ اگران تمام کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ آپ عقل اور فہم سے سوچيں تو آپ کو اندازہ ہوگا امريکہ پاکستان کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔ ذوالفقار- ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov www.state.gov
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution