Reply:
امريکہ منشیات کو پھيلا رہا ہے
امريکہ منشیات کو پھيلا رہا ہے ايسا لگتا ہے کہ پاکستانی ميڈيا کے کچھ عناصر امريکہ کے پاکستان ميں خفیہ آپریشن کے ضمن میں کسی مستند دليل يا ثبوت کی عدم دستيابی کے بعد اب تخلياتی دنيا سے مواد لینے سے بھی نہيں چوک رہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ ان الزامات کا مقصد اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو جھٹلانا ہے جس کے مطابق دہشت گرد منشیات کے کاروبار کے ذريعے پيسے اکھٹا کرتے ہیں۔
اس الزام کے پيچھے بھی کوئ منطق اور قابل فہم بات نہيں ہے ۔ يہ کيسے ممکن ہے کہ ايک طرف امريکی حکومت افغانستان اور بين لاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس علاقے ميں منشیات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری طرف ڈرگ مافيا کی حمايت کر رہي ہے؟ آگر ان بنیاد افواہیں کو"امريکہ ڈرگ مافيا کی مدد کر رہا ہے" سچ تسلیم کر ليا جاۓ تو پھر يہ بتائيں کہ ہم افغانستان کی سيکورٹی فورسز کو اس لعنت سے قابو پانے کے لیے ٹريننگ اور ديگر فوجی سامان کيوں فراہم کر رہے ہيں؟
ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں ملیشیا کمانڈروں, مجرمانہ تنظیموں اور کرپٹ افسروں نے منشیات کو ایک معتبر آمدنی اور دست گیری کا ذرائع بنا رکھا ہے ان گروپوں کی وجہ سے ملک کے داخلی سلامتی اور جمہوری حکومت کو خطرہ ہے ۔
سالوں سے امریکی حکام نے نشان دہی کی ہے کہ دیہی سیکورٹی اور مضبوط قومی حکومتی قانون انسداد منشیات کے ليے ضروری ہیں اور اس بات پر بھی زور ديا کہ منشیات ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بنيادی خطرہ ہے۔
پوليس کی ٹريننگ اور منشیات کو ختم کرنے کیے ليے2007 سے 2009 تک امريکہ نے افغانستان سے 1.8 بيلين ڈالر فراہم کيے۔ اس کے علاوہ افغان حکومت کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کيليے ہم افغانستان کو فصلوں اور زرعی ترقی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کر رہے ہيں۔
اس طرح کی کہانيوں اور ان کے پيچھے موجود سوچ نا قابل فہم ہے کيونکہ ان ميں کوئ قابل تحقيق مواد نہيں ہوتا اور يہ کہانياں ايک دوسرے کی براہ راست نفی بھی کر رہی ہوتی ہيں
ذوالفقار- ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
|