Reply:
گستاخ رسول کے بھائی بند
جاوید چوہدری کا قلم ڈرامائی انداز میں لکھتا ہے اور مکالمہ کرتے ہوۓ آپ پر گہرا نقش چھوڑتا ہے..لیکن کچھ عرصے سے یہ اپنا تاثر چھوڑنے میں قطعی طور پر ناکام ہے...یہ اس وقت بھی ناکام ہوجاتا ہے جب جناب جاوید چوہدری اپنے اندر کے عشق رسول کے ٹھاٹیں مارتے سمندر کی جھلک دکھا کر قارئین کی آنکھوں سے آنسو نکلنے کی کوشش کرتے ہیں.وجہ کیا ہوئی؟ کیوں آج جاوید چوہدری وہ تاثر چھوڑنے میں ناکام ہیں؟ کیوں آج جاوید چوہدری کا کالم پڑھنے سے پہلے ہی اعصاب کشیدہ ہو جاتے ہیں؟ کیوں مجھ جیسے لوگ بجائے تحریر سے لطف اندوز ہونے کے شکوک اور شبہات کا شکار ہو رہے ہیں؟ وجہ صاف ظاہر ہے. عشق رسول اور شاتم رسول سے ہمدردی کبھی ایک جگه جمع نہیں ہو سکتے. لیکن اس میں قصور جاوید چوہدری کا نہیں زمانے کا چلن ہی ایسا ہوگیا ہے . قصور سیدھے سادھے جذباتی لوگوں کا ہے جو لفظوں کی جادو گری کو سمجھ نہیں پاتے چرب زبانی اور قلم کی فسوں کاری کو امانت اور دیانت سمجھ لیتے ہیں. یہ سوچے بغیر کے پاکستان میں ہر چیز کاروبار ہی تو ہے کہیں عشق رسول کاروبار تو کہیں ملعون سے ہمدردی رکھنا کاروبار...جاوید چوہدری نے اس دفعہ اپنے کاروبار کا رخ موڑا ہے اور روشن خیالی کی سڑی ہوئی دال پر دین کا تڑکا لگا کر گراں قیمت پر بیچنے کی کوشش شروع کر دی..آج وہ ہمیں بتا رہے ہیں کے در حقیقت پاکستان کے رہنے والے مسلمانوں کو عشق رسول کا مفہوم ہی نہیں معلوم جبکے عشق رسول تو معاف کردینے میں ہے نا کے جذباتی ہو کر بندوق اٹھانے میں...اس مملکت خداداد میں ہر چیز کاروبار ہی تو ہے. لیکن سمجھ نہیں آتا کے جاوید چوہدری جیسے گھاگ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے وہ کیوں اپنا پردہ خود ہی چاک کے چلے جا رہے ہیں ....کیوں ایسی چیز بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کے سڑ چکی ہے اور اسکا تعفن نا قابل برداشت ہے...انکی سمجھ میں کیوں نہیں آرہا کہ وہ کچھ بھی کر لیں لوگ اس سڑی ہوئی دال کو کبھی بھی چکھیں گے..
|