Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: barmala
Full Name: Bashar Danish
User since: 23/Jul/2008
No Of voices: 3
تبدیلی کا ایجینڈہ مکمل ہونا چاہیے! بشر دانش
Views:3040 Replies:0
کوے انڈے نا کھایٔیں۔ بشر دانش
Views:2564 Replies:0
ھم لنڈورے ھی بھلے ۔ بشر دانش
Views:3634 Replies:3

Click here to read All Articles by User: barmala

 
 Views: 3634   
 Replies: 3   
 Share with Friend  
 Post Comment  
ہم لنڈورے ہی بھلے
 
پارلیمنٹ کی بالا دستی کا رونا روتی پیپلز پارٹی کو جب موقع ملا ہے تو اُس نے بھی اس ادارے کو بے توقیر کرنے میں کسی کوتاہی سے کام نہیں لیا۔ حکومت کے آج تک کے کءے جانے والے تمام اقدامات اٹھا کر دیکھ لیں پارلیمنٹ کا وجود دور دور تک نظر نہیں آتا۔ ایسے میں جب روزنامہ جنگ میں حامد میر مشرف ابھی گیا نہیں اور خالد یوسف زندہ ہے مشرف زندہ ہے کہ عنوان سے کالم تحریر کرتے ہیں تو کوءی حیرت نہیں ہوتی ۔
 
پارلیمنٹ اب بھی وہی کام کرے گی جو وہ مشرف کے دور میں کیا کرتی تھی یعنی حکومت بلکہ شخصیت کے اقدامات اور خواہشات کی توثیق کا کام۔ یہ وہ واحد کام ہے جس کے لءے سول اور فوجی آمر کو پارلیمنٹ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ قومی ربڑ اسٹمپ سے خواہشات اور افرادی ضرورت کو قانونی حیثیت دلوانے کے علاوہ کوءی کام نہیں لیا جاتا۔ پیپلز پارٹی نے ججز کا دوبارہ تقرر کیا جسے وہ ججز کی بحالی کا نام دے رہی ہے تو اس کے لءے بھی پارلیمنٹ کی رسمی منظوری لینا بھی ضروری نہیں سمجھا گیا حالانکہ وزیر اعظم اور وزیر قانون تکرار کرتے رہے ہیں کہ اس معاملے میں جو فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی وہ ہمیں منظور ہوگا۔ پارلیمنٹ میں باوجود اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے پیپلز پارٹی حسب سابق اس ادارے کو نظر انداز کر کے یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ اس نظام کو ڈھانے کے لیے نہیں بلکہ قاءم کرھنے کے لءے جدو جہد کر رہی ہے جس ملک میں صرف ایک طبقے کو بالا دست رکھتا ہے۔
 
 Ø§Ø³Ù¹Ø¨Ù„شمنٹ سے ٹکراءو Ú©ÛŒ دعویدار پیپلز پارٹی اداروں Ú©Ùˆ کمزور رکھ کر اسٹبلشمنٹ Ú©ÛŒ مضبوطی Ú©Û’ لیے کام کر رہی ہے۔ مشرف بے نظیر ڈیل Ú©Ùˆ اس Ú©ÛŒ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ فرق اگر کوءی ہے بھی یا اگر کوءی تبدیلی آی بھی ہے تو یہ کہ اس ڈیل Ú©Û’ دونوں فریق منظر سے ہٹا دیے گءے ہیں۔ ایک Ú©Ùˆ موت Ú©Û’ اور دوسرے Ú©Ùˆ استعفےکے گھاٹ اتار Ú©Û’Û” ظاہر ہے جب پچاس پیسے میں کام کرنے والے لوگ دستیاب ہوں تو امریکہ کا دماغ خراب ہے کہ وہ ایک روپیہ دینے پر آمادہ ہو اور اس کا بھی اسے حساب نہ دیا جاءے۔ امریکہ کبھی بھی کسی مقبول لیڈر Ú©Ùˆ بر سر اقتدار رکھ کر اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکتا س لیے بے نظیر اس Ú©ÛŒ راہ Ú©ÛŒ رکاوٹ بن Ú†Ú©ÛŒ تھی Û” ایسا لگتا ہے کہ امریکہ Ù†Û’ دو معاہدے کیے تھے۔ ایک بے نظیر اور مشرف سے اور دوسرا آصف علی زرداری سے Û”
 
زرداری کو اس کھیل میں کافی تاخیر سے انٹری ملی مگر ان کا رول بہت اہم ہے۔ وہ پرویز مشرف کے تمام تر غیر آءینی اقدامات کو آءینی تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ وہ اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب بھی بڑھ رہے ہیَ وزیر اعظم نے اپنے دورہء امریکہ میں آپریشن تیز کرنے کا وعدہکیا اس کو بھی بخوبی نبھایا جا رہاہے۔ فاٹا اور صوبہ سرحد میں آپریشن تیز تر ہو چکا ہے۔ ورلڈ بنک کی ہدایات تسلیم کر کے سبسڈی ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جس کے سبب عوام مہنگاءی کے شکنجے میں جکڑے جا رہے ہیں۔ لالمسجد کا ملبہیونہی پڑا ہوا ہے۔ججز ویسے ہی معزول ہیں۔ فیصلے اُسی طرح فرد واحد کر رہا ہے۔ وزیر اعظم اُسی طرح بے اختیار ہے۔ پالیسیز غیر منتخب افراد تشکیل دے رہے ہیں۔ اداروں کے بجاءے شخصیات کے ترانے بجاءے جا رہے ہیں۔ جھوٹ اور مکر سیاست کا جزو اعظم ہے۔
 
 Ø§Ø¨ اگر کوءی کہتا ہے کہ اس جمہوریت اور مارشل لا میں موازنہ کر Ú©Û’ کوءی فرق بتا دیں تو سواءے اس Ú©Û’ اور کیا بتایا جا سکتا ہے کہ مشرف وردی والا تھا اور زرداری نہیں ہے۔ اگر یہی جمہوریت ہے تو کیون نا ہم لنڈورے ہی بھلے۔
 
 
 Reply:   I have modified the font
Replied by(webmaster) Replied on (30/Aug/2008)
.
Wslaam & Asslam O Alaikum
I have modified the font styles, but if you want further modification then you can do this yourself.
As i have transferred the article to your name, and now you should be able to edit this yourself.
If need further assistance, do let me know

 
 Reply:   براءے توجہ ویب ماسٹر
Replied by(barmala) Replied on (29/Aug/2008)

السلام علیکم
کیا آرٹیکل کے فونٹس بہتر نہیں ہو سکتے ؟۔

 
 Reply:   بھیجنے والے کا نام
Replied by(barmala) Replied on (29/Aug/2008)

بشر دانش
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution