Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 7906   
 Replies: 2   
 Share with Friend  
 Post Comment  

http://samaansa.blogspot.com/2009/04/blog-post_20.html

 

 

 

 Reply:   jadugar
Replied by(jadugar) Replied on (21/May/2009)
good fawad
Good Fawad......I like your way to answer...
For Now Muslims....America is BAD....BUT Dollar is GOOD.....
watch this Hasan Nisar clip...How he slapped...

 
 Reply:   Fawad – Digital Outreach Team – US State Departmen
Replied by(Fawad_-_Digital_Outreach_Team_US_State_Dept) Replied on (21/May/2009)


کسی بھی موضوع کے حوالے سے راۓ قائم کرنے کے ليے ضروری ہے کہ مصنوعی تاثر کو رد کر کے اصل حقائق کو پيش نظر رکھا جاۓ۔ ميں آپ کو ايپل کمپنی کی ويب سائٹ کا لنک دے رہا ہوں جس میں آپ "نيويارک ميں کعبہ" کی حقيقت ديکھ سکيں گے۔


http://www.apple.com/retail/fifthavenue/gallery/

يہ آرٹيکل اور ايسے ہی بے شمار آرٹيکلز اس بات کا ثبوت ہيں کہ انٹرنيٹ پر شائع ہونے والی ہر بات کو بغير تحقيق کے سچ نہيں مان لينا چاہيے

ليکن سوال يہ ہے کہ اس طرح کی بے بنياد کہانی بنانے کا مقصد کيا ہے؟

حقيقت يہ ہے کہ آپ اردو کے کسی بھی فورم پر عالم اسلام کو درپيش کسی بھی اندرونی يا بيرونی مسلۓ پر ہونے والی بحث کو ديکھ ليں، ہر جگہ امريکہ ہی کو مورد الزام ٹھہرايا جاتا ہے۔ يہی نہيں بلکہ اس مقصد کے ليے بے بنياد کہانیاں اور حقائق بھی تخليق کيے جاتے ہيں۔ يہ ايک مخصوص اجتماعی سوچ کی غمازی کرتا ہے جس کے مطابق مسلمانوں کے تمام مسائل کا ذمہ دار امريکہ ہے؟

امريکہ سے نفرت کی خواہش ميں ہميشہ اعداد و شمار کو بالاۓ طاق رکھ کر جذباتيت کا سہارا ليا جاتاہے۔

اگر امريکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہےتو پھر آپ ان حقائق کو کيسے جھٹلائيں گے

اس وقت امريکہ ميں سب سے زيادہ تيزی سے پيھلنے والا مذہب اسلام ہے۔ امريکہ ميں قائم 1200 سےزائد مساجد ميں لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان ديگر شہريوں کی طرح اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کا پورا حق رکھتے ہيں۔ يہی نہيں بلکہ مسلمانوں کو يہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ غير مذہب کے لوگوں کو مساجد ميں بلوا کر ان سے مذہب کے معاملات ميں ڈائيلاگ کر سکتے ہيں۔ مسلمانوں کو مساجد تعمير کرنے اور اسلامی تنظيموں کے قيام جيسے معاملات ميں مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ سياست، تجارت اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات ميں مسلمانوں کو مکمل نمايندگی حاصل ہے۔

يہ کيسی منطق ہے کہ امريکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہے اور اس کے باوجود مسلمانوں کو امريکہ کے اندر ترقی کرنے کے تمام تر مواقع ميسر ہيں۔

حقيقت يہ ہے کہ امريکہ مسلمان ممالک کو ہر سال کئ بلين ڈالرز کی امداد ديتا ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ ہر سال ہزاروں کی تعداد ميں مسلمانوں کو امريکہ ميں شہريت دی جاتی ہے۔ عرب دنيا اور ديگر مسلم ممالک سے ہر سال ہزاروں طالب علم امريکہ کے تعليمی اداروں ميں اعلی تعليم کے حصول کے ليے آتے ہيں ان پر اس حوالے سے کسی قسم کی کوئ پابندی نہيں ہے۔ اس کے علاوہ ہر سال لاتعداد مسلمان پناہ گزين امریکہ ميں آ کر بستے ہيں اور انہيں امريکی شہريوں کے مساوی بنيادی انسانی اور آئينی حقوق ديے جاتے ہيں۔

امريکہ نہ ہی اپنی جغرافيائ حدود ميں اضافے کا خواہ ہے اور نہ ہی کسی قوم، مذہب يا گروہ کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے امريکی آئين کے مطابق امريکی شہريوں کو بغير کسی تفريق کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ دنيا ميں کتنے ممالک ايسے ہيں جو يہ دعوی کر سکتے ہيں کہ وہاں پر ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov www.state.gov
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution