Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ShahFaisal
Full Name: Shah Faisal Naeem
User since: 11/Nov/2014
No Of voices: 26
 
 Views: 1444   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

بجٹ اور نوردین


2016-2015 کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ 

میں بہت سے اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔ اب جاننا یہ ہے کہ اس بار بھی ہمیشہ کی طرح سہانے خواب دکھائے گئے ہیں یا واقعی کوئی بہتری آئے گی؟ اللہ کرے کہ اچھا ہی ہو مگر حقیقت میں کیا ہوگا اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔

مگر میرا سوال یہ ہے کہ اس بجٹ سے میرے علاقے میں رہنے والے نور دین کے گھر کا چولہا جلے گا یا نہیں؟ سالہا سال سے اُسے اندر ہی اندر کھاتی بیماری کے علاج کی کوئی سبیل نکلے گی یا نہیں؟ گھر کی چھوٹی چھوٹی کچی دیواروں میں عزت چُھپائے بیٹھی اُس کی جوان بیٹیوں کے ہاتھ پیلے ہوں گے یا نہیں؟اُسے کے بیٹے جو چاند رات کو بھی جوتوں اور کپڑوں کی قیمتیں پوچھ کر لوٹ آتے ہیں کیا اُنہیں عید کے لیے نئے کپڑے میسر آئیں گے یا نہیں؟ اُس عمر رسیدہ شخص کے خواب اور اُس کے ساتھ کیے روشن مستقبل کے وعدے پورے ہوں گے یا نہیں؟

ایسے ہی بہت سے اور سوال ہیں جن کا جواب اس ملک کا ہر نور دین جاننا چاہتا ہے۔ اگر اس ملک کے ان غریبوں کے حالات نہیں بدل رہے تو یقین مانیں یہ 43 کھرب13ارب روپے کے خسارے کے بجٹ سے کہیں بڑا خسارہ ہے جو پاکستان کو اقوامِ عالم کی صف میں کئی سالوں تک خسارے  میں دھکیلنے کے لیے کافی ہے۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution