Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Noman
Full Name: Noman Zafar
User since: 1/Jan/2007
No Of voices: 2195
 
 Views: 3803   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

ممبئی حملوں کے مزے دار ثبوت


دو دن پہلے بھارت نے پاکستانی ہا کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ممبئی حملوں کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان ان ثبوتوں کو جھٹلا نہیں سکتا اس لیے ان ثبوتوں کے تحت فوراً ہماری بھیجی ہوئی لسٹ کے مطابق لوگ ہمارے حوالے کیے جائیں۔حوالے کرنے کی بات تو میں بعد میں کروں گا۔مجھے ان مزاحیہ ثبوتوں پر پہلے بات کرنی ہے۔دفترِ خارجہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جو ثبوت مہیا کیے گئے ہیں ان میں ممبئی حملوں کے دوران بنائی گئی وڈیو ریکارڈنگز،دہشت گردوں کی میڈیا کیمروں سے لی گئی تصویریں،اس کے علاوہ وہ نیٹ کالز کے نمبرز جن کے بارے میں معلومات ہیں کہ ایک نمبر امریکہ کا ہے اور دوسرا نمبر آسٹریاکا(کتنے پکے ثبوت ہیں۔میں تو قائل ہو گیا ہوں۔امید ہے*آپ بھی ہو گئے ہوں گے) مبینہ پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کا ہندی میں لکھا ہوا خط(بے چارے کو اردو بھی نہیں آتی تھی۔ہے نا مزے دار بات؟)اس کا اعترافی بیان( جس کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں۔کہ تشدد سے کسی بھی کمزور شخص سے کوئی بھی بیان لیا جا سکتا ہے۔وہ بے چارہ تو صرف اکیس سال کا ہے) اس کے علاوہ ڈی این اے رپورٹ (جس کا تقابل اگر اس کے والدین پاکستان میں ملیں تب ان سے کر کے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستانی خون ہے یا نہیںاور اگر ہے بھی تو کیا ثبوت ہے کہ اس بے چارے کو کب حراست میں لے کر اب اسے ممبئی دھماکوں میں ملوث کر دیا گیا۔)حملے میں استعمال کیے گئے اسلحے کا جس آرڈیننس فیکٹری سے تعلق بتایا گیا۔وہ فیکٹری تو پاکستان میں موجود ہی نہیں ۔(ویسے بھی کیا انڈیا کے پاس پاکستانی اسلحہ نہیں ہو سکتا؟۔ایسا اسلحہ تو ہمارے پاس بھی بہت ہے جو میڈ ان انڈیا ہے ۔تو کیا ہمیں نہیں چاہیے کہ ہم بھی اس اسلحہ کے سیریل نمبر انڈیا کو دے دیں کہ دیکھو یہ سارا اسلحہ آپ کی فیکٹریوں کا ہے۔ہمارے پاس تو ہزاروں کی تعداد میں انڈین میڈ ہتھیار موجود ہیں جو دہشت گردوں سے چھینے گئے۔جبکہ پاکستان اگر ہتھیار بناتا ہے تو یہ چھوٹے ہتھیاروں کا ایکسپورٹر بھی ہے۔پاکستانی ہتھیار بہت سے ممالک کے اداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔پھر ان ہتھیاروں کا انڈیا کے پاس ہونا کوئی انہونی بات نہیں۔ایسے بہت سے ثبوت پیدا کر لیے جاتے ہیں)اس کے علاوہ چھ اور لوگوں کو تعلق پاکستان سے جوڑا گیا ان کے نام بتائے گئے۔ان کا مقام بتایا گیا جبکہ ان بے چاروں کے چہرے مسخ کر دئیے گئے ۔(اب بھلا کیسے کوئی پہچانے کہ یہ کس کا لختِ جگر ہے۔باقی جگہوں کا نام لینا کوئی بڑائی نہیں کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹا ادارہ بھی ایسے ثبوت پیدا کر لیتا ہے۔ہماری پولیس اس کام میں بہت تیز ہے میرے خیال میں اس کی تفتیش بھی انہیں دے دی جائے تو ایک آدھ دن میں انڈیا سے ہی کھرا نکال لیں گے۔ھاھاھاھا)اس کے علاوہ استعمال کی چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے،آٹا ،میڈی کیم ٹوتھ پیسٹ،اور گورا اور خوبصورت دہشت گرد بننے کے لیے ٹچ می کریم،ویسے اس سے یہ مت سمجھیے گا میں*بھی یہ کریم استعمال کرتا ہوں*۔ھاھاھااور اسی طرح کی ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشاء شامل ہیں۔جن پر میڈ ان پاکستان لکھا ہے۔اور یہ بھی دہشت گردوں سے برآمد ہوئیں۔اور آٹا تو وہ اسپیشلی کراچی سے لے کر گئے۔کیونکہ وہ آٹا جس فیکٹری کا بنا ہے وہ کراچی میں ہے۔ھاھاھاھاھاھا۔کتنے مزے دار ثبوت ہیں۔کہ بے چارے انڈیا کے پاس یہ سب کچھ موجود ہی نہیں تھا جو دہشت گردوں کو سب کچھ پاکستان سے لے جانا پڑا۔اور یہ کیسے دہشت گرد تھے کہ جاتے ہوئے آٹا بھی کراچی سے لے گئے تاکہ سب کو بتا سکیں کہ کیونکہ آٹا کراچی کا ہے اس لیے ہم سمندر کے راستے آئے ہیں۔دوسرا اس سب سے ایک اور بات سامنے آتی ہے کہ پاکستانی اشیاء کی اتنی مانگ ہے ہمسائے ملک میں کہ جس کی مثال نہیں ملتی اسی لیے تووہ ہمارے ساتھ تجارت کر رہے ہیں تاکہ جب کوئی دہشت گردی ہو تو اس تجارت کے تحت آئی ہوئی گھریلو اشیاء کو بھی بطور ثبوت بین الاقوامی طور پر اپنا موقف درست ثابت کرنے کے لیے مہیا کر سکیں۔۔۔میں نے جب ثبوتوں کے بارے میں سنا تو حیران رہ گیا کہ انڈین ایجنسیز اتنی تیز ہو گئیں۔کہ سات ہفتوں کے دوران ہی اس نے اس سطح کے ثبوت ڈھونڈ لیے جو عالمی سطح پر بھارت کی سچائی ثابت کر سکیں۔میں تو انڈین ایجنسیز کی تعریف میں مداح سرائی کرنے والا تھا۔لیکن بھلا ہو میری عقل کا کہ سوچا چلو ثبوتوں کو آنکھوں سے دیکھنے کے بعد ہی مداح سرائی کروں گا۔لیکن جیسے ہی ثبوتوں کو دیکھا حقیقت میں ہنس ہنس کر کپڑے خراب کر لیے۔اب مداح سرائی کو تو دل نہیں کر رہا سوچ رہا ہوں بچوں کی ایک ٹیم بنا کر ان کے حوالے یہ ثبوت کروا دئیے جائیں تاکہ وہ جلد از جلد مجرموں کو بھارت کے حوالے کرنے کا کام شروع کر دیں۔لیکن میرے خیال میں پاکستانی حکومت کی پھر بھی بڑائی ہے کہ وہ سب اداروں کو ملا کر مشترکہ تحقیقاتی تیم بنا کر ان مزاحیہ ثبوتوں پر سنجیدہ تحقیق کرنے کا سوچ رہی ہے۔خیر انہیں سوچنے دیں میں نے سوچا کہ میں اکیلا کیوں کپڑے خراب کروں آپ سب کے بھی کیوں نہ کرواؤں۔اب سب مجھے اپنے اپنے کپڑوں کی تصویریں بھیجیں کے کتنے خراب کیے۔
____________ ______
نہیں لڑتا ہے مومن نام و عزو جاہ کی خاطر
جہادِ مردِ مومن ہے فقط اللہ کی خاطر
 
ALSO PLS CLICK THE FOLLOWING LINK TO SEE INTERESTING CARTOONS:
 
 
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution