Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Sami_Malik
Full Name: Sami Malik
User since: 14/Oct/2006
No Of voices: 1705
 
 Views: 3696   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  
 Reply:   Fawad – Digital Outreach Team – US State Departmen
Replied by(Fawad_-_Digital_Outreach_Team_US_State_Dept) Replied on (9/Jul/2009)

طالبان کو امريکی ايجنٹ قرار دينے کی تھيوری کے حوالے سے يہ نقطہ نظر بيان کيا جاتا ہے کہ امريکہ پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ جو دوست انتہائ جذباتی انداز ميں اس موقف کی تشہير کرتے ہيں، وہ يہ نقطہ يکسر نظرانداز کر ديتے ہيں کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد ميں امريکی فوجی افغانستان ميں موجود ہیں۔ پاکستان ميں افراتفری اور عدم استحکام کا اثر براہراست افغانستان ميں موجود امريکی اور نيٹو افواج کی سيکورٹی اور آپريشن پر پڑے گا۔ جیو ٹی وی پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ اپنے حاليہ انٹرويو ميں رچرڈ ہالبورک نے بھی "ايف – پاک" کی اصطلاح کی يہی وضاحت کی تھی کہ دونوں ممالک ميں سيکورٹی اور استحکام ايک دوسرے سے منسلک ہے۔
سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ امريکہ پاکستان ميں دہشت گردوں کی مدد کے ذريعے عدم استحکام پيدا کر کے خود اپنے ہی فوجيوں کی زندگی خطرے ميں کيوں ڈالے گا؟

ايک طرف تو امريکہ پر الزام لگايا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے اس کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ليکن يہ نظرانداز کر ديا جاتا ہے کہ جو چيز پاکستان کو کمزور کر رہی ہے وہ دہشت گردی اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا ہے نا کہ امريکی حکومت جو کہ اب تک حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد دے چکی ہے۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتا تو اس کے ليے دہشت گردوں کی کارواۂياں ہی کافی تھيں، امريکہ کو اپنے 10 بلين ڈالرز ضائع کرنے کی کيا ضرورت تھی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov

 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution