Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ajnasir
Full Name: abdul jabbar nasir
User since: 24/Mar/2008
No Of voices: 280
 
 Views: 1192   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

گلگت بلتستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں

عوامی ایکشن کمیٹی نقالوں سے ہوشیار رہے

تحریر: عبدالجبارناصر

اطلاعات ہیں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے دو اہم رہنماء مولانا رائیس احمد اور فدا حسین کو گلگت میں گرفتار کرلیاگیا ہے، جن کے خلاف دو روز قبل مقدمات قائم کئے گئے تھے ، بظاہران مقدمات کی وجہ 15اگست اور 26 اگست کے احتجاج ہے۔ افسوس اور قابل مذمت بات یہ ہے کہ احتجاج کو دہشت گردی سے جوڑا گیا ہے ۔ حالانکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مین 11اور 13زیلی نکات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے تو ان میں تو کوئی ایسی بات نہیں ہے جو غداری کے مترادف ہے ،اگر غداری کی دفعات مقدمات میں شامل ہیں تواس کو حکمرانوں کی حماقت ہی کہا جاسکتا ہے ۔تاہم یہ بات درست ہے کہ احتجاج کے لئے وقت کے انتخاب میں عوامی ایکشن کمیٹی سے غیر دانستہ کوتاہی ضرور ہوئی ہے ۔اس ضمن میں ہم عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے جائز حق کے لئے قانونی جدوجہد جاری رکھیں تاہم اندرونی و بیرونی نقالوں سے ہوشیار ہیں۔ جو آپ کی حقوق کی اس جدوجہد کو وادی کشمیر میں بھارتی درندگی سے جوڑ نے کی کوشش کر رہے اور یہی کوشش 15 اگست سے بھارتی میڈیا اور اس کے وظیفہ خور کر رہے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔جو اقدام کریں اور اپنے بل بوتے اور عوامی طاقت کی بنیاد پرکریں ۔یہاں پر ڈوبانے والے بہت ہیں مگر بچانے والے قلیل ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت سے درخواست ہے کہ استور براستہ گریز سرینگر روڈ کو بھی اپنے چارٹر میں شامل رکھیں ۔دوسری جانب حکمران بھی ایسے اقدام نہ کریں جس کی وجہ سے لوگ قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں یا پھر غیر دانستگی میں اغیار یا ان کے وظیفہ خوروں کے ہاتھ چڑیں اور فوری طور پر ایکشن کمیٹی رہنمائوں پر قائم مقدمات ختم کرکے ان سے مذاکرات کئے جائیں تاکہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے دشمنوں اور مودی کی یاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا چا سکے ۔


 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution