Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: afzal_zeshan
Full Name: afzal zeshan
User since: 4/Apr/2008
No Of voices: 59
 
 Views: 2993   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر عزیز:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔
الحمد للہ کامیاب اور تاریخی اجتماع عام کے بعد آپ اپنے مقام پربخیر وخوبی پہنچ چکے ہوں گے ،اوراجتماع عام سے حاصل ہونے والے نئے ولولوں اور جذبوں کے ساتھ مصروف کار ہوں گے۔
اجتماع عام کے موقع پر آپ نے اللہ کے دین کی دعوت کو گھر گھر پہنچانے کے لیے چالیس دن دینے کا وعدہ کیا ۔ یہ وعدہ مبارک اورقابل تحسین ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس عہد کونہ صرف آپ کے لیے بلکہ آپ کے خاندان اور پوری جماعت کے لیے خیروبرکت کا باعث بنائے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی کورضائے الٰہی کے حصول اوراللہ کے راستے میں جدوجہد کے لیے وقف کرنے کا عزم کررکھا ہے،مگر خاص مہمات کے لیے خصوصی طورپر وقت نکالنا حضورنبی کریم ا اورصحابہ کرام ؓ کی سنت ہے ،اوراس میں وقت کے ساتھ مال کاایثاراسلاف اور تحریکی روایات اور اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔ جہاں آپ اللہ کے راستے میں چالیس دن وقف کررہے ہیں وہیںاس کا زاد راہ جمع کرنے کی بھی آپ کو فکر کرناہوگی۔
برادر عزیز!
اعلائے کلمة اللہ، شہادت حق اور اقامت دین Ú©Û’ فریضے Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©Û’ لیے اپنے آپ کودوسری تمام مصروفیات سے فارغ کرکے مسلسل Ú©Ú†Ú¾ دن اللہ Ú©ÛŒ یاداورجدوجہد میں صرف کرنے سے شخصیت پرہمہ پہلو اوردیرپا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کوشش کریں کہ چالیس دن اکٹھے ایک ہی بار دے دیں۔ ترمذی شریف Ú©ÛŒ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ "Ø§Ú¯Ø±Ú©ÙˆØ¦ÛŒ شخص ایک جماعت Ú©Û’ ساتھ چالیس روز ایسی حالت میں گذارے کہ اس Ú©ÛŒ پنج وقتہ نماز میں تکبیر اولیٰ بھی فوت نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم Ú©ÛŒ Ø¢Ú¯ اور نفاق سے بچا Ù„Û’ گا۔ " اگر آپ یکبارگی یہ پورا عرصہ نہیں دے پاتے تو سال میں چالیس دن پورے کرنے Ú©ÛŒ اپنی ترتیب تجویز کردیں ۔آپ اس سے زیادہ وقت دیں تو بہت بہتر ہو گا لیکن وقت دینے سے اغماض برتنا اور اس اپیل Ú©Ùˆ یکسر نظر انداز کرنا کسی طرح سے بھی اسلامی تحریک Ú©Û’ ایک کارکن Ú©Û’ شایان شان نہیں ہے Û” امام شافعی کا قول ہے :اَلوقتُ سَیف قَاطِع۔" وقت کاٹنے والی تلوار ہے "Û” یہ قول علامہ اقبال Ú©Ùˆ اتنا اچھالگا کہ انھوں Ù†Û’ مثنوی اسرار Ùˆ رموزبے خودی میں اس پرپوری نظم Ù„Ú©Ú¾ÛŒ ØŒ اورکہا کہ زمان Ùˆ مکان اور روزو شب کا اسیربن کربے مقصد زندگی Ú©Û’ گزرنے والے دن گننے Ú©Û’ بجائے وقت Ú©Û’ ہتھیار Ú©Ùˆ انقلاب برپا کرنے Ú©Û’ لیے استعمال کرنے سے افراد اور اقوام Ú©Ùˆ عروج ملتا ہے۔ "
ہمارے اندازے کے مطابق سات افراد پر مشتمل ایک وفد 30 دن میں کم از کم تین یونین کونسلوں کے ہر گھر تک اسلام کی مختصر اور جامع دعوت پہنچا سکتاہے۔ اگر ہم سال بھر میں تین ہزاروفود تشکیل دے دیں جو ایک ماہ تک پوری یکسوئی کے ساتھ دعوت اور تنظیم کی وسعت کا کام کریں توہمیں یقین ہے کہ ہم ملک بھر کی تقریباً چھ ہزار یونین کونسلوں کے ہرگھر تک دین کی بنیادی دعوت پہنچا سکتے ہیں اور لوگوں کو اقامت دین کے فریضے کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو دین کا صحیح فہم حاصل ہو گا اور وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم کے مطابق منظم ہوں گے تو ملک میں رائے عامہ کی مدد سے ایک عظیم الشان اسلامی انقلاب برپاکرنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ اسلامی حکومت کا قیام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ لوگوں کو اللہ سے جوڑنے اورحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل اور سچا اتباع کرنے کے لیے شہرشہر،قریہ قریہ اورگلی گلی منظم کر دیا جائے۔
مجھے امید ہے کہ آپ فوری طورپر ارادہ کریں گے۔ اور سال کے جس حصے میںبھی اپنا وقت فارغ کر سکیں اس کے بارے میں اپنے امیر ضلع کو مطلع کر دیں گے اور ایک نقل مرکز جماعت میں محمد ابرار ( معتمد امیر جماعت اسلامی پاکستان) کے نام بھجوادیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں مخلصانہ عمل کی توفیق عطافرمائے۔(آمین)
                                                                    والسلام
                                                          قاضی حسین احمد
                                                 امیر جماعت اسلامی پاکستان

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution