Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ziaawan
Full Name: Zia Awan
User since: 7/May/2007
No Of voices: 23
جنرل مشرف کے لیے لاٹری کا ٹکٹ
Views:3619 Replies:1
تشدد کی حالیہ لہر
Views:3137 Replies:1
صدر مملکت کا خطاب توقع کے مطابق ت&
Views:3766 Replies:2
Lal Masjid after operation Silence
Views:3567 Replies:1
Abdul Rasheed Ghazi Shaheed Dead Body
Views:3860 Replies:0
Lal Masjid Seige
Views:2648 Replies:1
Abdul Rasheed Ghazi Last message videos
Views:3278 Replies:0
لال مسجد ڈیل کیسے ناکام ہوئی
Views:3801 Replies:0
آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
Views:3217 Replies:1
ابھی بات کھلنے میں دیر ہے
Views:3871 Replies:0

Click here to read All Articles by User: ziaawan

 
 Views: 3338   
 Replies: 3   
 Share with Friend  
 Post Comment  
ضیأاعوان اگر صرف شہر کے بیشتر علاقوں میں جا بجا گرتی ہوئی لاشوں کو دیکھا جائے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ بارہ مئی کو ایک ایسی لڑائی لڑی گئی ہے جو بظاہر سب ہار گئے ہیں۔ اگر کسی کو اس بات پر شک ہے تو آئیے بارہ مئی کو کراچی میں کھیلے جانے والے خونی کھیل کے ہر کردار پر فرداً فرداً نظر ڈالتے ہیں۔ سب سے پہلے صدر مشرف کو لیجیئے۔ موجودہ عدالتی بحران کے اٹھتے ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ چیف جسٹس نامی گولی ان کے لیے خاصی کڑوی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس لیے پچھلے چند ہفتوں میں ان کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ وہ اس سارے معاملے کو خالصتا ایک قانونی معاملے کے طور پر پیش کریں۔ ظاہر ہے کہ عدالتی بحران کا ایک واضح سیاسی رخ اختیار کر لینا نہ تو ان کی خواہش ہو سکتی ہے اور نہ ہی ان کے مفاد میں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی صدر مشرف اس سارے معاملے پر فوج کے اندر پیدا ہونے والے جذبات سے بھی بے بہرہ نہیں ہونگے۔ پاکستانی فوج کے اندر قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے معاملات پر پہلے ہی خاصی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ اب اگر ملک کا ایک اور صوبہ غیریقینی صورتحال کا شکار ہو جاتا ہے تو یہ کسی طور بھی صدر مشرف کے مفاد میں نہیں ہو سکتا اب ایک نظر سندھ میں صدر مشرف کے کلیدی حلیف ایم کیو ایم پر ڈالتے ہیں۔ 2002 کے انتخابات کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت نے اس جماعت کے ساتھ ایک دلچسپ لیکن انتہائی مشکل تجربے کی بنیاد ڈالی تھی جس کا مقصد اس جماعت کو اس کے پر تشدد ماضی سے دور لے جانا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملکی سیاست کے عسکری آقاؤں کا خیال تھا کہ اگر ایم کیو ایم کی مقامی قیادت کو اقتدار کی سہولتوں کا مزہ چکھا دیا جائے تو پھر شاید وہ ہمہ وقت تصادم کی سیاست سے پرہیز کرنے لگے۔ ساتھ ہی ساتھ ان عسکری آقاؤں کا یہ بھی خیال تھا کہ مقامی قیادت کے ہاتھ اقتدار تھمانے سے شاید یہ پارٹی رفتہ رفتہ اپنی غیرملکی قیادت کے اثر سے آزاد ہونے لگے۔ لیکن بارہ مئی کے واقعات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تجربہ ابھی کامیابی کی پہلی سیڑھی تک بھی شاید نہیں پہنچا۔ ایسے میں ہو سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کے عسکری آقا ایک بار پھر اس جماعت سے نالاں ہوجائیں اور ایم کیو ایم کو آئندہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ سے وہ سہارا نہ مل سکے جو ابھی تک اس کی سیاست کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ایم کیو ایم کا شمار حکومتی حلقوں میں ہوتا ہے اور اس کی قیادت جو بھی کہے عام آدمی کی نظر میں امن و عامہ کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر ہی رہے گی۔ اس کا ایک اشارہ ایم کیو ایم کے جلسہ میں شرکاء کی نسبتا محدود تعداد سے ہوتا ہے۔ اس پس منظر میں بارہ مئی کے ہنگامے کسی صورت بھی ایم کیو ایم کے مفاد میں نہیں۔ اب آئیے اس کھیل کے تیسرے کردار کی طرف جو پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوہدری ہیں۔ جسٹس چوہدری کا شمار ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا۔ اس وقت حلف اٹھانے والے بیشتر ججوں کی دلیل یہ تھی کہ اپنے عہدے پر قائم رہتے ہوئے تو وہ روزانہ ریاستی مشینری کے ستائے ہوئے درجنوں لوگوں کو ریلیف دلا سکتے ہیں جبکہ حلف سے انکار کی صورت میں وہ عوامی خدمت کے اس موقع سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ لیکن ان نیک ارادوں کے باوجود اگر پاکستان کے چیف جسٹس کسی بھی وجہ سے ایک خونی ڈرامے کا مرکزی کردار بن کر ابھرتے ہیں تو یہ یقینا ان کے مفاد میں نہیں ہے۔ رہ گیا حزب اختلاف تو پاکستان کی سیاسی روایت کچھ ایسی ہے کہ اقتدار سے باہر بیٹھی جماعتوں کو ہمیشہ مفاد پرست ہی سمجھا جاتا ہے۔ وہ اگر سو فیصد سچی بات بھی کر رہی ہوں تو عام تاثر یہی قائم ہوتا ہے کہ وہ موقع پرستی دکھا رہی ہیں۔ اس پس منظر میں ایک عام آدمی کی نظر میں بارہ مئی کو کراچی میں ہلاک ہونے والے 30 سے زیادہ لوگوں کا خون ناحق ملک کی سیاسی، عسکری اور عدالتی گردنوں پر یکساں جما ہے۔ اور جو جنگ ہر کوئی ہار جائے اس کے محرکات تلاش کرنا مشکل ہی نہیں کبھی کبھی نا ممکن ہو جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ بارہ مئی کے معرکے کا یا تو یہ مطلب ہے کہ صدر مشرف حکومتی معاملات پر اپنی گرفت تیزی سے کھو رہے ہیں یا پھر ان کے کسی عسکری ہمدرد نے کمال مہارت کے ساتھ ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جن میں پورے ملک میں انصاف کا ذمہ دار چیف جسٹس 30 سے زیادہ ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار نظر آئے
 Reply:   if you have the power you can
Replied by(Wajeeh) Replied on (13/May/2007)
one of my friend use to tell me that if you have the power you can do anything

Post my Faraz Munir

our dear President is only after his seat and money he can do anything just to see himself successfull and can kill anyone for his own cause .....

this political war was planned by Musharraf and everything went by his own way


 
 Reply:   Remove My ID From The Forum An
Replied by(kashfi80) Replied on (13/May/2007)
You People Are Totallay Against Karachities - So No More Walk With You All
Assalam-o-alykum,
 
Noman, please remove my id from this forum and from your gorup as well...
 
Since you people are totally against Karachities so there will be no more walk with you all people.
 
Allah knows only who is good and who is bad...
 
Hamari yehi dua hay k Pakistan hamesha Zindabad.....aur Allah Pakistan ki hifazat karay....Ameen..
 
Laikin jis tarha k language tum log use kar rahai ho...wo intehaie ghalat hay....jo aik parhay likhay insan ko zaid hi nahi daita.....
 
aap log use karo wohi language jo use kar rahai ho laikin meri id is forum say aur apnay group say remove kar do.........main tumhara bohat zada shukar guzar honga......
 
 
anay wala waqat batayega k kon ghalat hay aur kon sahi hay.....pori dunya nay jis tarha say dekha hay k East Pakistan main kon ghalat tha aur kon nahi.....kis nay Pakistan bachanay kay liye qurbaniyan di hain aur kin logon nay ye mulak tora hay......tum bhi jaan lo gay aur pori duya bhi jaan lay gi kon sahi hay aur kon ghalat hay......Ager Allah Nay Chaha Tu...
 
 
Laikin please meri id yahan say aur apnay group say remove karo.....warna khod hi unsubscribe ho jata hon ...is website ko kabhi bhi visit nahi karonga.....
 
Allah Hafiz
 
Pakistan Zindabad
Kashif

 
 Reply:   یہ جنگ اس ملک کے اندھی سیاست نے جی
Replied by(Noman) Replied on (13/May/2007)

یہ جنگ اس ملک کے اندھی سیاست نے جیتی
یہ جنگ اس ملک کے دشمنون نے جیتی
یہ جنگ اس ملک کے مفاد پرست عناصر نے جیتی
یہ جنگ اس ملک کے عوام نے ھاری
یہ جنگ ھم نے بھیثیت ایک قوم کے ھاری
یہ جنگ اس ملک کی اندھی طاقت کے نشے مین مست لوگون نے بھی ھاری لیکن یہ انھین صرف وقت ھی بتائے گا
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution