Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Amjad_Malik
Full Name: Amjad Malik
User since: 15/Jun/2007
No Of voices: 292
 
 Views: 381   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

میڈیا پاکستان میں کڑے امتحان سے گزر رہا ہے

 بیرسٹر امجد ملک 

میڈیا پاکستان میں کڑے امتحان سے گزر رہا ہے بیرسٹر امجد ملک 

 

 

چئیرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز اور سپریم کورٹ بار اور اور ہیومن رائٹس کمیشن کے تا حیات رکن بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا پاکستان میں کڑے امتحان سے گزر رہا ہے

 

‏بات اتنی سی سیدھی اور سادہ ہے کہ اگر آپ اصل نیوز کو چلنے دیں تو “فیک نیوز بسٹر” کی ضرورت نہ پڑے۔ میڈیا جتنا آزاد 3 نومبر 07کو تھاآج نہیں اگر سوشل میڈیا بھی نہ ہو تو ہم آہستہ آہستہ سرکاری بیانئے/نشریات تک محدود ہو جائیں گے۔ترقی اصلاحات میں ہےشخصی آزادیاں محدود کرنے میں نہیں

 

‏اب جبکہ چینل بند ہو رہے ہیں اشتہارات کی بندش مقامی اخبارات رسائل&چینلز کی بندش اور بیباک صحافیوں کی جبری برطرفی کا باعث بن رہی ہے ایسے میں سوشل میڈیا پر ماورائے پارلیمان جبری پابندیاں آزادی رائے & اظہار کا گلا گھونٹ ڈالیں گی-اصلاحات تمام اداروں میں درکار ہیں سوشل میڈیا ماورانہیں

 

 

‏سوشل میڈیا پر پارلیمان میں بحث کے بغیر انتظامی بندش یا پابندیاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہوں گی جس سے گھٹن میں اضافہ ہوگا اور انتہا پسندی بڑھے گی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر حدود و قیود مقرر کریں تاکہ پس پردہ فیک اکاؤنٹس سے مذہبی سیاسی اجتماعی یا انفرادی دل آزاری نہ کی جاسکی۔

 

 

 

کسی بھی قسم کی انفرادی بندش نا قابل قبول ہوگی چاہے وہ فیس بک ہو ،ٹویٹر ،انسٹاگرام یا سنیپ چیٹ۔ اب حکومت کو سوشل میڈیا برا لگ رہا ہے ، آئینہ دیکھ کر اصلاحات لائیں شخصی آزادیوں پر پابندیاں عائد نہ کریں اور وسیع تر مفاد میں اصلاحات کے لئے مزاکرات کا آغاز کریں بیرسٹر امجد ملک

 

 

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution