Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Noman
Full Name: Noman Zafar
User since: 1/Jan/2007
No Of voices: 2195
 
 Views: 1980   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  


 Reply:   جناب، محترم ہارون الشید صاحب۔۔۔
Replied by(Noman) Replied on (20/Apr/2009)

اسلام مکمل ھو گیا، نافذ ھو گیا، اب وہ طریقہ کار نافذ العمل نہین ھو سکتا جو اسلام کے ابتدائی دنوں میں تھا، لیکن یہ آپ کو کون سمجھائے، آپ بھی ان دو نمبر سکالرز کی طرح مثالیں دے رہیں ھین جو امریکی پٹھو ھین، حالانکہ مجھے یقین ھے، آپ نھین ھین۔ میرے بزرگوار، قحط پڑے گا تو چوری کی سزا ساقط ھو گی، مگر بیغیر قحط تو نھین ھو سکتی، سود اب حرام ٹھرا اور اب اسکا لین دین حرام ھے اور رھے گا اسی لیئے حظرت ابوبکر رظ نے نا دینے والوں کیخلاف جھاد کیا تھا۔ آپ کی توجیہات اور ان لوگوں کی توجیحات جو مسلمان عورت کو غیر مسلم سے شادی کرنے کی اجازت دیتے ھین میں کوئی فرق نھین، کیونکہ وہ بھی اسلام کے ان اوائل دور کی مثالیں لاتے ھین جو اسلام کے آخری دور میں ساقط ھو گئی تھین مگر آپ کو کون سمجھائے، صرف دو مثالیں دون گا، باقی آپ کی مرضی۔
1، جب اللہ تعالی کا یہ حکم آیا کہ منہ بولے رشتے کی کوئی حیثیت نھین اور یہ نا محرم ھین، تو کچھ خواتین آپٌ کی خدمت میں آئیں اور کہا کہ ھمارے بیٹے جنھیں ھم نے بچپن سے پالا کو کیسے نامھرم کردیں، بڑی مشکل ھے کوئی حل تجویز کرین، تو آپٌ نے انھین اپنے بالغ منہ بولے بچوں کو دودھ پلانے کا مشورہ دیا تاکہ وہ انکے رضائی بچے بن جائین، لیکن کیا یہ عمل اب بھی جائز ھے، یقینا نھین،
2۔اسی طرح اسلام کے اوائل میں کچھ عورتیں مسلمان ھو گیئن مگر انکے شوہر غیر مسلم تھے اون ان شادیون کو اس دور مین جائز رکھا گیا، لیکن کیا اسکو بنیاد بنا کر آج غیر مسلم مرد سے مسلمان عورت کی شادی جائز ھے، نھین

ہان میں مانتا ھون کہ صوفی محمد کو اجتھاد اور بردباری سے چیزوں کو لیکر آگے چلنا چاہئیے لیکن مصلھتا غیر اسلامی چیز کو اسلام کہنا یا برداشت کرنا درست نھین۔





 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution