Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Noman
Full Name: Noman Zafar
User since: 1/Jan/2007
No Of voices: 2195
 
 Views: 2641   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  
قومی مصالحتی آرڈیننس یکم جنوری انیس سو چھیاسی سے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے تک درج ہونے والے مالی بدعنوانیوں یا نیب کے مقدمات اور اسی عرصے میں پولیس تھانوں پر درج ہونے والے فوجداری جرائم کے مقدمات کا احاطہ کرتا ہے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ذوالفقار علی بھٹہ کا کہنا ہے کہ این آر او کے دائرہ اثر میں آنے والے بدعنوانیوں کے مقدمات کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور ان کے خاتمے سے صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ سابق فوجی اور سول سرکاری ملازمین اور سابقہ مخلوط حکومت میں شامل وزراء کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ’ان مقدمات میں صرف یہی نہیں بلکہ مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین اور سابق وزراء بھی شامل ہیں تو بارہ اکتوبر 1999ء سے پہلے جن کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں تفتیش شروع ہوئی تھی وہ سارے اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے‘۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو اس آرڈیننس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کے خلاف داخل مقدمات این آر او میں دی گئی مدت کے بعد داخل ہوئے تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف اس وقت نیب کے چھ اور ان کے سکیورٹی ایڈوائزر رحمان ملک پر دو مقدمات ہیں جو اب ختم ہوسکتے ہیں۔تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے صرف تین مقدمات ہیں جن پر این آر او کا اطلاق ہوتا ہے۔ ان کے مطابق’ایک کیس آصف زرداری، ایک یوسف رضا گیلانی اور ایک جہانگیر بدر کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کسی اور رہنما کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’این آر او کے تحت زیادہ کیس ایم کیو ایم کے ہیں، نمبر دو قاف لیگ کے ہیں، نمبر تین بیوروکریسی، نمبر چار پیپلز پارٹی، نمبر پانچ فوج بشمول دو جنرل اور ایک سابق نیول چیف، نمبر چھ اے این پی، نمبر سات ایم ایم اے اور نمبر آٹھ نیب کے وہ اہلکار جو لوگوں کو بلیک میل کرکے رشوتیں لیتے ہوئے پکڑے گئے اور نمبر نو دیگر متفرق افراد، بتیس تو وزیر ایسے تھے جن کے خلاف کیسز تھے
 Reply:   Media is reporting what benefi
Replied by(Noman) Replied on (5/Mar/2008)
.

 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution