Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: kashfi80
Full Name: Syed Muhammad Kashif Ali Abidi
User since: 11/Oct/2006
No Of voices: 16
 
 Views: 6600   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
عام طور پر امارات کو پُر امن ملک سمجھا جاتا ہے ، کیونکہ یہاں جرائم کی شرح دوسرے ممالک کی بنسبت کم ہے ، مگر پچھلے کچھ سالوں سے یہاں جرائم تیزی سے پنپ رہے ہیں ، اور اس سال تو یہ شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، چوری ، عصمت دری، ٹھگنا اور قتل روز کا معمول ہو گئے ہیں ، مگر ابھی بھی حکومت کا اتنا کنٹرول ہے کہ میڈیا پر یہ خبریں نہیں آنے دیں جاتیں ، مگر گزشتہ مہینے کی پندرہ تاریخ کی رات کو یہاں کے ایک پرتعیش شاپنگ مال وافی سنٹر میں جو ڈاکا پڑا اسنے سب کو سہما دیا ہے ، اصل میں یہ سب بڑھنے کی کچھ وجوہات ہیں ١۔ پہلے یہاں تنخواہ اور معمولات زندگی میں توازن تھا ، اب مہنگائی تو بڑھ رہی ہے مگر تنخواہیں اتنی ہی ہیں ، اور چونکہ یہاں احتجاج کا جواب صرف ایک ہے اور وہ ہے ڈی پورٹ کرنا ، جو اب بہت ہو رہا ہے ٢- عربوں میں پہلے کچھ روایات ہوتیں تھیں ، اب وہ ختم ہو رہیں ہیں ، عربوں میں زمانہ جاہلیت والی باتیں آ رہیں ہیں ، وہ اپنے آپ کو برتر اور دوسروں کو کمتر سمجھ رہے ہیں ٣- ہر کونے میں مسجد تو موجود ہے مگر ، یہاں بھی لوکل (یعنی عربی) کوشش کرتا ہے کہ اسکے ملازمین میں مسلمان کم سے کم ہوں کیونکہ مسلمان پھر مسلمان ہوتا ہے ، اور غیر مسلم جتنا کھلا ڈھلا ہوتا ہے وہ ایک مسلمان نہیں ہو سکتا ٤- جب سے امارات اپنی زمین بیچ رہا ہے ، تو اسے خریدنے والے کون ہیں اسکی کسی کو پرواہ نہیں ، ایک کمرے کا فلیٹ بھی ملین ڈالرز کا ملتا ہے ، اور ظاہر ہے ایسی پراپرٹی میں جو لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں وہ اپنے کالے دھن کو سفید کر رہے ہیں اور اس وقت دبئی دنیا کے بڑے بڑے گنگسٹر کا حب بن چکا ہے ، جہاں سے بیٹھ کر دنیا کا نظام کنٹرول کیا جاتا ہے ، ایک چھوٹی سی مثال بھارتی بھائی لوگ اور ہمارے سیاستدان نواز شریف اور بےنظیر بھٹو ہیں ٥- آزادی ، مادر پدر آزادی ، دبئی اور ابوظہبی میں جس طرح کی آزادی ہے ایسی دنیا کے کسی بھی مسلمان ملک میں نہیں ، اور اسلام اور ایسی آزادی کا تضاد ہی جرائم کو جنم دے رہا ہے ۔ ۔ ۔ میرے محلے کی ایک عرب خاتون کہتی ہیں ، کہ ہم پر بہت جلد اللہ کا عذاب آنے والا ہے کیونکہ ہم اب برائیوں کی دلدل میں ایسے دھنس چکے ہیں کہ ہمیں اب عذاب کے سوا کچھ اور نہیں ملنے والا اللہ ہم پر رحم کرے (آمین) http://www.gulfnews.com/nation/Police_and_The_Courts/10118676.html
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution