Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: kashfi80
Full Name: Syed Muhammad Kashif Ali Abidi
User since: 11/Oct/2006
No Of voices: 16
 
 Views: 3917   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  
گزشتہ روز ٹی وی ون پر جامعہ حفصہ کے مولانا عبدالرشید کی گفتگو سنی تو لگا کہ کہ معاملہ کچھ بگڑتا جا رہا ہے ، اور کچھ حکومتی خبریں بھی اچھی نہیں ہیں ، اور دوسری طرف جنگ میں ڈاکٹر اسرار کا کالم بھی پڑھا، بہت اچھا ہے مگر کیا اس سے کچھ اثر پڑ سکتا ہے ؟ میں نے بھی جامعہ حفصہ کو ای میل کی مگر میں سمجھ سکتا ہوں کہ وہ اس بات کا جواب کیوں نہیں دے رہے کہ انکا اگلا قدم کیا ہے اور کیا ہو گا، کیونکہ ڈاکٹر اسرار کی یہ بات کسی حد تک صحیح ہے کہ تین چار ہزار لوگ اس طرح کے اقدام سے بدامنی تو پھیلا سکتے ہیں انقلاب نہیں لا سکتے ۔ اصل میں معاشرہ اتنا ڈوب چکا ہے برائیوں میں کہ اسے پاک کرنے کے لئے شاید ایک اور تحریک پاکستان کی ضرورت ہو، مجھے قائد اعظم کا یہ فرمان اکثر یاد آتا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایک اسلامی نظام کی مثال دکھانے کے لئے بنایا تھا ، پاکستان تھیو کریسی کے لئے نہیں بنا تھا ، قائد کے ذھن میں بلکہ اس وقت کے عوام کے ذھن میں جو پاکستان تھا وہ اسلامی سلطنت تھا ، جو فلاحی ریاست تھی ، جہاں ہر قانون اسلامی ہونا تھا ۔۔ ۔ میری نظر میں پاکستان کی تحریک کے آخری سترہ سال یعنی 1930 سے لیکر 1947 تک ہندوستان کی مسلمان قوم کا ایک نظریہ بن چکا تھا کہ نیا ملک اسلامی ہو گا اور مدینہ ثانی بنے گا ، اور 1947۔1952 تک عوام اور رہنما ایک ہی تھے ، اسلئے عوام کو اپنے رہنماؤں پر یقین تھا اور ، عوام نے یہ یقین 1965 کی جنگ تک رکھا ۔ ۔ ۔ مگر 1965 کی جنگ کے بعد عوام اور رہنماؤں کے نظریات الگ ہوتے چلے گئے ، رہنما اقتدار کے لئے عوام کو نچاتے رہے اور عوام رہنماؤں کو غلطیوں کے باوجود چڑھاتے اور اتارتے رہے ، عوام اور رہنماؤں کے اسی تضاد کی وجہ سے ہم نے آدھا پاکستان کھو دیا ۔۔ ۔ جب حکمران اور عوام میں دوری ہو جائے تو انقلاب کے لئے دانش ور اور ادیب شعراء آگے آتے ہیں ، جیسا کہ تحریک پاکستان کا آغاز کرنے والے نہ صرف سیاستدان تھے بلکہ دانش ور اور رہبر و رہنما تھے جنہوں نہ صرف اپنی تقریروں سے بلکہ اپنی تحریروں سے بھی عوام کی تربیت کی ۔ ۔ ۔ عوام کو انکی باتوں کا یقین ہوتا ، کیونکہ وہ جو کہتے وہ کرتے ، آج حکمرانوں اور عوام میں دوری کا بنیادی سبب انکے قول و فعل کا تضاد ہے ۔ ۔ ۔ حکمران جو عوام سے نہیں آ رہے بلکے خواص سے آ رہے ہیں ، بے شک ہمارے ہاں بادشاہت نہیں مگر ، ایک مخصوص طبقہ ہی حکمرانی کا حق جتاتا ہے اور رکھتا بھی ہے ۔ ۔ ۔ عوام ہمیشہ ہی ایسے لوگوں کو نجات دہندہ سمجھتی ہے ، اور انہیں بار بار لانے میں عوام کا بھی ہاتھ ہے ۔ ۔ ۔ یہ عوام بھول جاتی ہے کہ پاکستان کیوں بنایا تھا ؟ اب ان سب کا علاج کیا ہے ؟ ہمیں ایک اور اقبال اور محمد علی جناح کی ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ جو ہم میں سے ہی اٹھیں گے ، مگر یہ ہم عوام کو سمجھنا چاہیے کہ خونی انقلاب زیادہ پائیدار نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔ جبکہ مثال اسلامی انقلاب کی ہے ، جس میں پہلے تبلیغ اور ہجرت اور اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا سبق دیا گیا اور پھر جب تک طاقت حاصل نہیں کی گئی ، خود حملہ نہیں کیا ،اور جب طاقت مل گئی تو بنا خون خرابے کے مکہ کو فتح کر لیا ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر اسرار کی ایک بات سے اتفاق نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ جنگ بدر میں فرق صرف تعداد کا تھا ، جبکہ فرق اسلحہ کا بھی تھا اور جذبوں کا بھی ۔ ۔ ۔ اور ایمان کی طاقت بھی تھی ۔ ۔ ۔ خیر یہ ایک طویل بحث ہے ۔ ۔ مگر اس وقت میں جو دیکھ رہا ہوں کہ انقلاب کا آغاز ہے مگر یہ کیسا انقلاب ہو گا ، خاموش یا خونی ۔ ۔ یہ ہمیں اسی وقت طے کرنا ہو گا ۔ ۔ اس وقت فہم و فراست کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ میری نظر میں انقلاب کا بیج بویا جا چکا ہے ، اور اب اسے سیرابی کی ضرورت ہے ، اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے زندگی میں ہی انقلاب دکھائے (آمین) ۔ ۔ ۔ جنرل حمید گُل کی ایک بات بار بار یاد آتی ہے کہ آج ہم نبی کریم صلی اللّلہ علیہ وآلیہ وسلم کے زمانے کے بعد پہلی دفعہ ویسے ہی حالات سے دوچار ہیں ، اور ہمارے سامنے حق کی مشکلیں ہیں اور باطل کی طاقت اور رنگینی بھی ۔۔ اب ہمیں اختیار ہے ۔ ۔ کہ ہم کونسا راستہ چُنتے ہیں ۔ ۔
 Reply:   قتل حسین اصل مین مرگ یزید ھے
Replied by(Noman) Replied on (26/Apr/2007)

قتل حسین اصل مین مرگ یزید ھے
اسلام زندہ ھوتا ھے، ھر کربلا کے بعد

شاید یہ لوگ تو اسلام پاکستان پین دےکھے بیغیر ھی شھید ھو جائین، لیکن ھو سکتا ھے کی ھم بے ضمیر، مردہ زہن کے لوگ اپنی بہنون کی لاشین دیکھ کر اٹھ کھڑے ھون۔ کسی سیاسی اور غیر سیاسی جماعت نے ، نا ھی عام لوگون نے بڑے پیمانے پر ان کی حما یت ھے۔ میری اللہ سے فریاد ھے کہ یہ پہلا قطرہ ، بارش کی جھڑی
بنے نا کہ اس بنجر زمین مین جزب ھو جائے گا۔
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution